ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 30.05.2022

ترک ذرائع ابلاغ

1834606
ترکی کے اخبارات  سے جھلکیاں - 30.05.2022

آج کے ترکی کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

روزنامہ  صباح :  " صدر ایردوان  کی طرف سے دہشت گردی کا واضح پیغام: ااچانک یک رات، ان کو دبوچ لیں گے"

صدر رجب طیب ایردوان نے شمالی شام میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے خلاف ممکنہ کارروائی کے حوالے سے کہا، "ہمارے لیے یہ ممکن نہیں ہے کہ ہم شام کے شمال سے ترکی کے خلاف کیے جانے والے معمولی سے حملے کو جواب کے بغیر چھوڑ دیں۔" ، ہم وہاں ہی ان کو دبوچ  لیں گے۔

 

روزنامہ  وطن "صدر ایردوان  نے پہلا پودا لگایا"

استنبول کی فتح کی 569 ویں سالگرہ کے موقع پر، صدر ایردوان نے اتاترک ایئرپورٹ نیشن گارڈن کی شجرکاری کی تقریب میں شرکت کی، جو ترکی کا سب سے بڑا پارک اور دنیا کا پانچواں بڑا پارک ہے۔یہاں پر انہوں نے پہلا پودا لگا  کر شجر کاری کی مہم کا آغاز کیا ہے۔

 

روزنامہ حریت "وزارت خارجہ: مسجد اقصیٰ پر چھاپہ بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا  خلاف ورزی ہے"

مسجد اقصیٰ پر چھاپوں کے حوالے سے وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی پارلیمنٹ کے رکن Itamar Ben-Gvir اور اسرائیلی پولیس کی حفاظت میں جنونی یہودی گروہوں کی طرف سے مسجد الاقصیٰ پر چھاپہ  بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

 

روزنامہ  ینی شفق :  "پوپ کی طرف سے ایردوان   کی تعریف"

ترکی کے ویٹیکن کے سفیر لطف اللہ گوکتاش  نے  کہا ہے کہ  یوکرین اور روس کے درمیان مفاہمت کے لیے صدر ایردوان کی کوششوں کو کیتھولک روحانی پیشوا اور ویٹیکن کے صدر پوپ فرانسس نے سراہا ہے۔

 

روزنامہ خبر ترک :"  شازیہ ایردوان :  میرا ہدف اولمپک تمغہ ہے"

سینئر یورپی چیمپئن شپ میں 3 گولڈ میڈل جیتنے والے عالمی چیمپئن قومی ویٹ لفٹر شازیہ  ایردوان  نے کہا، "میں اپنے تمغوں میں ایک نیا اضافہ کرنا چاہتی  ہوں۔ اولمپک میڈل ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے۔



متعللقہ خبریں