اخبارات کی جھلکیاں

18.05.22

1828655
اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ حریت  نے خبر دی ہے کہ صدر ایردوان  متحدہ عرب امارات  کے صدر شیخ خلیفہ بن زائد النہیان کی وفات  کے باعث ابو ظہبی روانہ ہو گئے جنہوں نے وہاں اماراتی صدر اور امیر ابو ظہبی  شیخ محمد بن زائد النہیان سے ملاقات کی ۔

روزنامہ ینی شفق نے لکھا  ہے کہ  روس کی یوکرین کے خلاف جنگ کے دوران ترک ساختہ ڈرون بائراکتر ٹی بی ٹو کے بارے میں  برطانوی میڈیا  نے بتایا کہ یوکرین نے اس جنگ مین ترک ڈرونز کے ذریعے 800 سے زائد حملے کیے ہیں۔

 روزنامہ وطن کے مطابق،فن لینڈ کے صدر ساولی نینیستو نے  نیٹو مخالفت اور ترکی کے تحفظات پر کہا کہ امید ہےکہ یہ مسئلہ حل کرلیا جائے گا جبکہ سویڈش وزیر اعظم ماگدانیلا اینڈرسن  نے کہا  کہ ہم بھی ترکی کے ساتھ مکالمت کے ذریعے اس کا حل چاہتے ہیں۔

روزنامہ صباح کا لکھنا ہے کہ  یورپی ادارہ برائے شماریات  کا کہنا ہے کہ  ترکی  یورپی یونین ممالک کے مقابلے میں مویشیوں کی تعداد کے حوالے سے سر فہرست ہے ۔

روزنامہ اسٹار کے مطابق ، ترکی میں روسیوں  نے  رہائشی املاک خریدنے میں دلچسپی بڑھا دی ہے، اس فروخت میں  186٫6 فیصد اضافہ ہوا  جو کہ غیر ملکیوں میں سر فہرست رہے ہیں۔

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں