اخبارات کی جھلکیاں

11.05.22

1825193
اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ حریت کے مطابق ،قازق صدر قاسم جو مرد توکائیف نے انقرہ کا سرکاری دورہ کیا ،اس دورے کے دوران  ترکی اور قازقستان کے درمیان مواصلات،دفاعی صنعت،فوجی مشاورت،ٹیکنالوجی،ثقافت زراعت،نقل و حمل،تجارت ،کسٹم،ماحولیات،تعلیم اور امور نوجوانان  سمیت متعدد شعبوں میں 15 معاہدے طے کیے گئے۔

روزنامہ خبر ترک کا لکھنا ہے کہ  صدر رجب طیب ایردوان نے  کہا  کہ  روس۔یوکرین جنگ نے  ترک ریاستوں کی تنظیم کے درمیان یک جہتی اور تعاون کی اہمیت کو ایک بار پھر اجاگر کر دیا ہے۔ایردوان نے قازق صدر قاسم جو مرد توکائیف  سے کہا  کہ ہم  ترک وسطی ایشیائی ریاستوں کی تنظیم کے علاوہ اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم اور اقتصادی تعاون تنظیم جیسے پلیٹ فارمز پر ترک۔قازق یک جہتی میں فروغ  کےلیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

روزنامہ صباح نے خبر دی ہے کہ  ترک ضلع ریزے۔آرتوین ہوائی اڈہ اب عالمی  فضا کےلیے بھی  دستیاب ہوگا۔اس ہوائی اڈے کا افتتاح 14 مئی کو صدر ایردوان اور آذری ہم منصب الہام علی ایف مل کر کریں گے۔

 روزنامہ ینی شفق کے مطابق، دنیا کی سب سے بڑی ہوا بازی ،خلائی و ٹیکنالوجی نمائش ٹیکنو فیسٹ کا انعقاد باکو میں 26 تا 29 مئی کے درمیان ہوگا۔باکو کرسٹل ہال   میں منعقد ہونے والا ٹیکنو فیسٹ  4 روز جاری رہے گا جس میں زائرین کی بھرپور دلچسپی کا سامان بھی موجود ہوگا۔

 روزنامہ اسٹار کا لکھنا ہے کہ  ETI معدنیاتی ادارے کے صدر اور جنرل مینیجر سرکان کیلیشر نے  بتایا کہ بورون کے عالمی ذخائر کا 73 فیصد ترکی میں موجود ہے اور یہ مقدار اتنی ہے کہ ہم پوری دنیا کی بورون کی ضروریات 1  ہزار سال تک پوری کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ بورون  توانائی کے مستقبل میں معدنیات کا اہم وسیلہ بنے گا۔

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں