ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 18.04.2022

ترک ذرائع ابلاغ

1813960
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں  - 18.04.2022

آج کے ترکی کے  اہم  اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

روزنامہ اسٹار: "ایردوان  کا فلسطین کی حمایت کا پیغام: ہم ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں"

صدر رجب طیب ایردوان نے فلسطینی صدر محمود عباس سے فون پر بات چیت کی۔ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک بیان دیتے ہوئے،صدر ایردوان  نے کہا، "بات چیت کے دوران ،  صدر  عباس سے مسجد اقصیٰ میں عبادت کرنے والوں کے خلاف اسرائیل کی مداخلتوں کی شدید مذمت کر نے اور اشتعال انگیزی اور سٹیٹس کے خلاف دھمکیوں کے خلاف ان کا ساتھ دینے  کی یقین دہانی کروائی ہے اور کہا ہے کہ  ترکی ہمیشہ فلسطین کے ساتھ  دیتا رہے گا۔

 

روزنامہ صباح : " سب کو  استنبول عمل کی حمایت کرنی چاہیے"

صدر ایردوان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ ملاقات کے دوران علاقائی پیش رفت بالخصوص القدس  کے واقعات اور یوکرین روس جنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران ایردوان نے کہا کہ یوکرین پر استنبول عمل کی حمایت کی جانی چاہیے۔

 

روزنامہ حریت "ایردوان  کا روس پر زور"

روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے اعلان کیا کہ صدر ایردوان  کی درخواست پر ماریوپول کی مسجد میں پھنسے افراد کو بچا کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

روزنامہ ینی شفق: بائراکتار فرانس کے ریڈار پر ہے"

فرانسیسی فوج کو مستقبل میں 'زیادہ شدت کے تنازعات' میں ناکام ہونے سے بچانے کے لیے ، سینیٹ میں Bayraktar TB2 کی طرح کے ڈرانز  کی  پیداوار شروع کرنے کے لیے رائے کا اظہار کیا گیا۔

 

روزنامہ وطن:  "انطالیہ میں سیاحوں کی آمد"

سن 2020 میں  یسٹر کی چھٹیوں کے موقع پر  ماہ  اپریل میں 905 افرادانطالیہ تشریف لائے تھے  جبکہ  اپریل 2022 کے اختتام سے قبل ہی  300 ہزار افراد تشریف لائے ہیںاسی طرح اپریل 2021 میں سیاحوں کی کل تعداد 178 ہزار تھی، انطالیہ سٹی کونسل ٹورازم ورکنگ گروپ کے صدر رجب یاووز نے کہا، "اس سال، یہ پچھلے سال، یکم سے 15 اپریل تک دوگنا ہو گی ہے۔ ماہ کے آخر میں ہماری توقع ہے یہ تعداد 600 ہزار پہنچ جائے گی۔



متعللقہ خبریں