ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 21.03.2022

ترک ذرائع ابلاغ

1799130
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 21.03.2022

آج کے ترکی کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

***روزنامہ وطن:  "ایردوان  ،  نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے"

ترکی  نے روس اور یوکرین کے درمیان امن کو یقینی بنانے کے لیے اپنی شٹل ڈپلومیسی کو تیز  تر کردیا ہے۔ ۔ صدر رجب طیب ایردوان جنگ کے بعد پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے 24 مارچ کو برسلز میں نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

 

***روزنامہ حریت : چاوش اولو :  فریقین  معاہدے کے قریب "

وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو  نے کہا کہ یوکرین جنگ بندی کے معاہدے  سے متعلق  ٹھوس بنیادوں پر مذاکرات جاری ہیں  اور جلد ہی  فریقین  کے درمیان معاہدہ طے پائے جائے گا۔ جنگ میں جب سویلین ہلاک ہو رہے ہیں تو معاہدہ طے کرنا کوئی آسان بات نہیں ہے۔

 

***روزنامہ  ینی شفق :  "بائرایکتار کا نغمہ سب کے لب پر "

روسی فوج کا شیرازہ بکھیرنے والا بائرایکتار  ٹی بی-2 ڈران  سے متعلق یوکرین  میں  نغمے گائَ جا رہے ہیں  اوریہ   یوکرینیوں کا ہیرو بن چکا ہے۔ بائرایکتارٹی بی-2   کے لیے ایک ریٹائرڈ یوکرینی موسیقار Taras Borovak  نے ایک گانا کمپوز کیا ہے جسے بڑی شہرت حاصل ہوئی ہے۔

 

***روزنامہ  اسٹار : "ترکی سے تاریخی ریکارڈ"

ترکی  سب سے بڑی منڈی، جرمنی کو برآمدات میں نئے  ریکارڈ قائم کیا جا رہا ہے۔  فروری میں جرمنی کو ترکی کی برآمدات گزشتہ سال اسی سال کی قیمت 4.21 فیصد کے مقابلے میں 21.4 فیصد اضافے  کے ساتھ  ایک بلین 644 ملین 24 ہزار تک پہنچتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کیا جا گیا ہے۔

 

***روزنامہ صباح "امریکہ کا سب سے باوقار  میڈل ایک ترک  کے نام "

امریکہ میں مشہور پیزا چین چمپئین پیزا  کے مالک حقی آق دینیز کو ملک کے سب سے بڑے  اور اہم  ایوارڈ سے نوازہ گیا ہے۔  



متعللقہ خبریں