ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 28.02.2022

ترک ذرائع ابلاغ

1786967
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں  - 28.02.2022

۔ آج کے ترکی کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

***روزنامہ  ینی شفق  "ہم مذاکرات سے بہت خوش ہیں"

وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو  ماسکو-کیف کشیدگی پر اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے اپنے یوکرائنی اور روسی ہم منصبوں سے ملاقات کی اور انہیں  روس اور یوکرین  کے درمیان مذاکرات ہونے پر خوشی سے آگاہ کیا ہے۔

 

***روزنامہ وطن "ترکی سے معاہدہ مونٹریو  سے متعلق بیان "

یوکرین-روس کے بحران کے بارے میں، وزیر خارجہ میولود  چاوش اولو نے  معاہدہ مونٹریو کے بارے میں کہا ہے کہ  ترکی  بحیرہ اسود کے ساحلی  ممالک اور غیر ساحلی  ممالک کے جنگی جہازوں کے گزرنے  کے بارے میں جائزہ لے رہا ہے۔  ترکی نے ہمیشہ ہی معاہدہ مونٹریو  کا پاسداری کی ہے ۔اور اس معاہدے کی  موجودہ دور میں بھی سختی سے  عمل درآمد کیا جائے گا ۔ اب خطے میں جنگ شروع ہو چکی ہے۔ یہ  فوجی مشقیں  نہیں ہیں اب جنگ  ہو رہی ہے۔

 

***روزنامہ سٹار ''بائراکتار  ٹی بی 2  کی اہمیت ابھر کر سامنے آئی ہے۔

روسی حملے کی زد میں یوکرین کے سب سے کم عمر  رکنِ پارلیمنٹ  26 سالہ سویاتوسلاو یورش نے دارالحکومت کیف کے دفاع کے لیے ہتھیار اٹھائے ہیں  اور  سہ  سڑکوں پر نکل آئے ہیں ۔ انہوں نے اپنے ہاتھوں میں بائیراکتار ٹی بی-2  کی جانب اشارہ  کرتے ہوئے  کہا " دنیا کی سب سے بڑی فوج کے خلاف ہماری بقا اسی  ڈران سے قائم و دائم رہے گی۔

 

***روزنامہ حریت: 5 ممالک کی سرحدوں پر انخلاء کا رش"

ترکی نے یوکرین کے مختلف شہروں سے سڑک کے ذریعے انخلاء  کا عمل شروع کر دیا ہے/ یوکرین  کے 5  ہمسایہ ممالک کی سرحدوں پر ترک شہریوں  کی آمدورفت میں  کسی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لیے سفارتی عملے  نے فرائض  سر انجام  دینا شروع کردیا ہے۔

 

***روزنامہ خبر ترک : ٹرکش ائیر لائین  کی  یوکرین  کے  پڑوسی ممالک کے لیے اضافی پرواز کی منصوبہ بندی"

ترکش ایئر لائنز (THY) کے جنرل منیجر بلال ایکشی نے اعلان کیا کہ یوکرین کے ہمسایہ ممالک میں مسافروں کی تکالیف کا  جائزہ لیا جا رہا ہے  اور پروازوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔  



متعللقہ خبریں