اخبارات کی جھلکیاں

09.02.22

1775787
اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ خبر ترک کے مطابق،صدر رجب طیب ایردوان نے گزشتہ روز ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زائد النہیان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔بات چیت میں شیخ النہیان نے صدر ایردوان کو  کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پراپنی نیک خواہشات کا بھِی اظہار کیا ۔

روزنامہ  صباح کا لکھنا ہے کہ وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل سے تعلقات کی بحالی  فلسطینی موقف کی حمایت سے انحراف  نہیں ہوگا  ،ہمارا اس بارے میں موقف روز اول کی طرح واضح ہے۔

 

روزنامہ حریت نے خبر دی ہے کہ  بائراکتر کے دفاعی تکنیکی مینیجرسلجوق بائراکتر نے بتایا کہ ہم  آذربائیجان میں بائراکتر ٹی بی ٹو اور  دیگر ڈرونز کی مرمت و دیکھ بھال کے علاوہ  جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔

 

روزنامہ  اسٹار کے مطابق، ترک خلائی ایجنسی کے صدر سردار حسین یلدرم نے گزشتہ روز اپنے بیان میں بتایا کہ ہم  دو سالہ عرصے میں ایسی خلائی گاڑی تیار کر سکیں گے جو کہ ہمیں چاند پر لے جا سکے گی ۔

 

روزنامہ ینی شفق نے خبر دی ہے کہ ترک انجمن برائے برآمد کنددگان نے ترک مصنوعات کی عالمی پیمانے پر تجارت بڑھانے کے لیے بی بی سی ورلڈ نیوز کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔اس تعاون کے تحت بی بی سی ورلڈ نیوز کی ٹیم  تین دستاویزی فلمیں تیار کرے گی جن میں ترکی کی برآمداتی مصنوعات کو دنیا سے متعارف کروایا جائے گا۔

 

 

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں