اخبارات کی جھلکیاں

02.02.2022

1772116
اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ صباح کے مطابق،صدر رجب طیب ایردوان نے گزشتہ روز انقرہ میں لبنانی وزیر اعظم نجیب میقاتی کے ہمراہ منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم لبنان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔گزشتہ سال  مشتکرہ تجارتی حجم 1.8 ارب ڈالرز کا رہا  جس میں اضافے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں، ہم بیروت کی بندر گاہ کی تعمیر نو سمیت مختلف  سرمایہ کاریوں کےلیے تیار ہیں۔

 

روزنامہ حریت کا لکھنا ہے کہ وزیر دفاع خلوصی آقارنے گزشتہ روز انقرہ میں آذری ہم منصب جنرل ذاکر حسن اوف سے ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی سلامتی جیسے موضوعات سمیت دفاعی صنعتی شعبے میں تعاون پر غور کیا گیا ۔

 

روزنامہ اسٹار نے خبر دی ہے کہ  آذری پارلیمان نے ترکی اور آذربائیجان کے درمیان موجود شوشہ معاہدے کو باضابطہ قبول  کرلیا ہے، یہ معاہدہ گزشتہ سال جون میں صدر ایردوان اور صدر عی ایف کے درمیان شوشہ میں طے کیا گیا تھا۔

 

روزنامہ وطن کے مطابق، وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے گزشتہ روز روسی سفیر الیکسی یرخوف سے انقرہ میں ملاقات کی ۔ملاقات میں عالمی مسائل سمیت دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔

 

روزنامہ خبر ترک کا لکھنا ہے کہ امریکی باسکٹ بال لیگ میں کلیو لینڈ کاویئلیرز کےلیے کھیلنے والے جیدی عثمان نے نیو اورلینز پیلیکنز کے خلاف کھیلے گئے میچ میںبارہ اسیسٹس کے تحت ایک ریکارڈ قائم کیا ہے۔

 

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں