اخبارات کی جھلکیاں

12.01.22

1761253
اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ خبر ترک کے مطابق، وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ  ہم اپنے تمام امکانات قازقستان سے تعاون میں بروئے کار لائیں گے۔

 

روزنامہ حریت کا لکھنا ہے کہ  وزیر دفاع خلوصی آقار نے ضلع شانلی عرفا میں تین ترکی فوجیوں کی شہادت سےمتعلق کہا کہ  ہم نے پی کے  کے پر کاری ضرب لگانا جاری رکھا ہوا ہے ،اب تک بائیس دہشتگرد ہلاک کیے گئے ہیں اور یہ آپریشنز پر عزم طریقے سے جاری رہیں گے۔

روزنامہ صباح نے خبر دی ہے کہ ترک پٹرولیئم کارپوریشن لیمیٹد نے ساکاریہ گیس فیلڈ میں موجود ترکالی ون  کنویں کے پہلے گیس ذخیرے میں بہاو کا تجربہ کامیابی سے کر لیا ہے۔

 

روزنامہ اسٹار کے مطابق، ترکی نے گزشتہ سال سب سے زیادہ برآمدات جرمنی کے لیے کی ہیں۔گزشتہ سال ترکی نے جرمنی کے لیے بائیس اعشاریہ نو فیصد اضافےکے ساتھ سترہ ارب سات سو پانچ  اعشاریہ چار ملین ڈالر کی برآمدات کیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

 

روزنامہ ینی شفق  کا لکھنا ہے کہ  کورونا کے خلاف تدابیر کے سلسلے میں شہری ہوا بازی کے ادارے نے جنوبی افریقہ،بوٹسوانا،موزمبیق،نمیبیا اور زمبابوے کے لیے پروازوں کا دوبارہ آغاز کر دیا ہے۔

 

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں