اخبارات کی جھلکیاں

10.11.21

1731771
اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ صباح کے مطابق ،آج دس نومبر اتاترک کا  83 واں یوم وفات ہے، مصطفی کمال اتاترک نے  اپنی ستاون سالہ زندگی آزادی وطن اور قومی بقا کے لیے جد وجہد میں گزاردی جو کہ ایک  اعلی پائے کے سیاسی و عسکری مدبر بھی تھے۔آج پوری ترک قوم ان کی جدوجہد کو سلام بھِجتے ہوئے خراج عقیدت پیش کر رہی ہے۔

روزنامہ خبر ترک نے لکھا ہے کہ جمہوریہ ترکی کے بانی مصطفی کمال اتاترک   کی 83  ویں برسی آج پورے ملک میں عقدیت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔ اپنی ستاون سالہ زندگی  کے سیاسی و عسکری تجربات اور کارناموں کی بدولت ان کا نام  ایک قومی لیڈر کے طور پر ہمیشہ زندہ اور سنہرے حروف میں لکھا جاتا رہے گا۔ اتاترک کی وفات  دس نومبر سن 1938 کو استنبول کے قصر دولما باھچے میں صبح نو بج کر پانچ منٹ پر ہوئی تھی ۔

 

روزنامہ حریت نے خبر دی ہے کہ ترک پارلیمانی اسپیکر مصطفی شان توپ نے جمہوریہ ترکی کے بانی اتاترک کی 83 یوم وفات کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ  اتاترک کی  قائدانہ شخصیت اور ان کی کاوشیں ہمارے لیے بہترین سبق ہیں،اتاترک نے ہمیشہ ملکی مفادات اور آزادی بقا سمیت سائنسی پیش رفت اور ترقی کو اپنا شعار سمجھا ۔ اتاترک کی یہ کاوشیں ہمارے لیے ایک  قیمتی میراث ہیں۔

 

روزنامہ ینی شفق  کا لکھنا ہے کہ پیرس ماحولیاتی معاہدے کا اطلاق آج سے ہو رہا ہے۔اس معاہد ےکے نتیجے میں ترکی کو تین ارب ستاون ملیین ڈالر کے وسائل ملیں گے جو کہ شمسی و ہوائی قابل تجدید توانائی میں سرمایہ کاری کے لیے مدد دیں گے۔یہ امداد ماحول دوست سبز صنعتی علاقوں کے قیام، ذہین زراعت اور تحفظ آب جیسے شعبوں میں استعمال ہوگی ۔ ترکی کا ہدف ہے کہ وہ  سال 2053 تک کاربن اور زہریلی گیسوں سے پاک ایک ملک بن جائے۔

 

روزنامہ اسٹار کےمطابق، ترکی میں وسطی ایشیائی ریاستوں کی آزادی کے تیس سال مکمل ہونے کی خوشی میں ایک سمپوزیئم کا اہتمام کیا گیا۔ انقرہ میں متعین قازق سفیر ابدال سپر بیگولی نے اس موقع پر بتایا کہ قازقستان کی آزادی کو سب سے پہلے ترکی نے تسلیم کیا تھا جسے ہماری عوام کبھی فراموش نہیں کرے گی ۔

 

 

 

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں