ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 05.11.2021

ترک ذرائع ابلاغ

1729879
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 05.11.2021

 آج کے ترکی کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

***روزنامہ حریت "ایردوان  : ہم سال کے آخر تک دوہرے ہندسے کی شرح  نمو حاصل کرلیں گے"

صدر رجب طیب ایردوان نے ایک ویڈیو پیغام کے ساتھ ترکی 2023 سربراہی اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ وہ پیداوار، برآمدات، سرمایہ کاری اور روزگار کی بنیاد پر ترکی کی ترقی جاری رکھیں گے۔صدر ایردوان  نے کہا، "اگرچہ بین الاقوامی تنظیموں کا تخمینہ 9 فیصد ہے، ہمیں لگتا ہے کہ ہم سال کے آخر تک ترقی کے دوہرے ہندسے تک رسائی حاصل کرلیں گے۔

 

***روزنامہ  ینی شفق  "ایردوان : ترک کونسل ہمارے درمیان بھائی چارے، یکجہتی اور تعاون کی علامت ہے"

ترک کونسل کے وزرائے تعلیم کے چھٹے اجلاس اور بین الاقوامی ترک اکیڈمی سائنس کونسل کے چوتھے اجلاس کو بھیجے گئے ویڈیو پیغام میں صدر ایردوان نے کہا کہ "ترک کونسل ہمارے درمیان بھائی چارے، یکجہتی اور تعاون کی علامت بن چکی ہے۔

 

***روزنامہ اسٹار " چاوش اولو : یہ پیشکش بائیڈن کی طرف سے آئی ہے"

وزیر خارجہ میولود  چاوش اولو  نے کہا کہ PKK/PYD/YPG کے ساتھ امریکہ کا تعاون، امریکہ میں دہشت گرد تنظیم فیتو  کی موجودگی اور S-400 سے متعلق پابندیاں امریکہ کے ایک اتحادی ہونے کے ناتے اتحاد  کی ی روح سے مطابقت نہیں رکھتیں ۔ انہوں نےکہا کہ ان موضوعات پر ہم ایک ورکنگ سسٹم قائم کریں گےتاکہ مسائل کو حل کیا جائے اور اس سلسلے میں یہ پیشکش امریکی صدر بائیڈن کی طرف سے آئی ہے۔

 

***روزنامہ  صباح : " قالن کی جانب سے  F-35 سے متعلق بیان "

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن  نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ ایف 35 کے بحران کے حوالے سے ہماری پہلی ترجیح پروگرام میں حصہ لینا ہے اور اگر ایسا نہ ہوا تو ایف 16 طیاروں سے اس کی۸ تلافی کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر  F35 کا مسئلہ حل نہیں کیا جا سکتا ہے، تو ہم وقت ضائع نہیں کرسکتے  بلکہ  ہم F16 طیاروں کا حاصل کرتے ہوئے اس کی  تلافی کر سکتے ہیں۔

 

 

***روزنامہ خبر ترک   :EBRDنے ترکی کی سال کے آخر میں ترقی کی پیشن گوئی کو 9 فیصد تک بڑھا دیا"

یورپی بینک برائے تعمیر نو اور ترقی (EBRD) کی علاقائی اقتصادی آؤٹ لک رپورٹ میں، ترکی کی 2021 کی ترقی کی پیشن گوئی 5.5 فیصد سے بڑھا کر 9 فیصد کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں