اخبارات کی جھلکیاں

28.10.21

1726205
اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ صباح  کے مطابق، صدر رجب طیب ایردوان نے گزشتہ روز انقرہ میں چاڈ کے نگراں صدر محمد ادریس ایٹنو سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ترکی چاڈ سے تجارتی تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ہمارا ہدف تجارتی حجم کو دو سو ملین ڈالر تک لے جانا ہے اس کے علاوہ چاڈ  نے فیتو کے خلاف جنگ میں جوہماری مدد کی ہے وہ بھی قابل تعریف ہے۔

 

 روزنامہ حریت کا لکھنا ہے کہ  صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے گزشتہ روز امریکی مشیر برائے قومی سلامتی جیک سلیوان سے رابطہ کیا جس میں دو طرفہ تعلقات،ایف 35 کا معامل،ماحولیاتی تغیر،افغانستان،شام،لیبیا ،بالائی قارا باغ،یونان اور مشرقی بحیرہ روم  سمیت دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا۔

 

روزنامہ وطن نے خبر دی ہے کہ  بائراکتر ٹی بی۔ ٹو ڈرون کی برآمداتی فہرست میں ایک اور ملک شامل ہو گیا ہے۔ بائے کار نے اپنی ٹویٹ میں اس ملک کا نام تو نہیں بتایا مگر لکھا ہے کہ  ایک اور ملک سے ترک ساختہ بائراکتر ٹی بی ٹو ڈرون کی خریدار کا معاہدہ طے  ہو گیا ہے جس سے اس کے خریدار ممالک کی تعداد تیرہ ہو گئی ہے۔

 

روزنامہ ینی شفق کا لکھنا ہے کہ استنبول کے ہوائی اڈے کو ACI  نے سترہویں یورپی ایوارڈز کے تحت یورپ کا بہترین ہوائی اڈہ قرار دیا ہے۔

 

روزنامہ اسٹار کے مطابق، ترکی نے اس سال کے دس ماہ کے دوران تیراسی ممالک کو 125 ملین ڈالرز کے پھول برآمد کیے ہیں۔ان ممالک میں ہالینڈ،برطانیہ،جرمنی،اوزبکستان،رومانیہ اور بلغاریہ سر فہرست رہے۔

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں