اخبارات کی جھلکیاں

08.09.21

1704406
اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ خبر ترک کا لکھنا ہے کہ  صدر ایردوان نے افغانستان میں طالبان کی جانب سے عبوری حکومت کے اعلان پر کہا کہ یہ حکومت کب تک قاءم رہے گی معلوم نہیں  مگر ہم صرف اس صورت حال کا جائزہ لیتے رہیں گے۔ کابل ہواءی اڈے کا آپریشن سنبھالنے سے متعلق انہوں نے کہا کہ  اس سلسلے میں ہم نے مثبت موقف اپنایا ہے   مگر فی الحال اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ اگر ہمیں مثبت اشارے ملے تو ہم بھی  اس کا جواب مثبت انداز میں دیں گے۔

 

 روزنامہ ینی شفق کے مطابق،صدر ایردوان  نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہماری حکومت نے پہاڑوں کا سینہ چیرا،سمندروں کو عبور کیا،گزشتہ 19 سالوں میں 567 کلومیٹر طویل 364 سرنگیں  تعمیر کرتے ہوئے ملک وم قوم کی خدمت میں پیش کیں ہم خدمت کی سیاست کا شعار اپنائے رکھیں گے۔

 

روزنامہ صباح کا لکھنا ہے کہ  برآمداتی اضافے کے باعث ترک بندرگاہوں میں سرگرمیاں اپنے عروج پر ہیں بالخصوص جولائی اور اگست کے مہینوں میں  کورونا سے پہلے کے مقابلے میں  7٫9 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا،برآمدات میں  فولاد،لوہا، معدنیات،گھریلو برقی اشیا اور غذائی مصنوعات نمایاں رہیں۔

 

 روزنامہ اسٹار  نے خبر دی ہے کہ  انقرہ میں متعین  قازق سفیر ابدال سپر بقولی نے ترک تاجروں کو قازقستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔ سفیر نے کہا کہ ان کا ملک صحت عامہ اور تعلیم کے شعبوں میں ترکی کے تجربات سے مستفید ہونا چاہتا ہے کیونکہ ہمارے ملک کا سب سے اہم مسئلہ  درس گاہوں کی کمیابی ہے۔

 

 روزنامہ حریت کے مطابق، ٹیکنو فیسٹ ہوا بازی اور خلائی ٹیکنالوجی نمائش کے زیر اہتمام  متحارب ڈرون مقابلے کا آغاز برصا شہر میں ہوا۔ اس مقابلے میں ہر سال  شرکا کی تعداد بڑھ رہی ہے۔۔ بتایا گیا ہے کہ 50 ہزار  ٹیموں میں تقریبا ڈھائی لاکھ طلبہ ٹیکنو فیسٹ میں حصے لے رہے ہیں جو کہ اس ماہ کے آخر تک جاری رہے گا۔

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں