اخبارات کی جھلکیاں

05.08.21

1685970
اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ حریت کے مطابق، صدر ایردوان نے ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کے دوران کہا کہ جنیوا میں شمالی قبرصی صدر ارسین تاتار نے سینہ تان کو اپنے موقف کا دفاع کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ جزیرے میں دو مساوی حقوق کی حامل ریاستوں کا وجود ناگزیر ہے۔ہم اس کا مزید پچاس سال انتظار نہیں کر سکتے اس کے لیے جو بن پڑے وہ کرنا ہوگا۔ یورپی یونین جنوبی قبرص کا تو ساتھ دیتی ہے مگر شمالی قبرص کی بات ہوتے ہی انہیں سانپ سونگھ جاتا ہے۔

روزنامہ اسٹار کا لکھنا ہے کہ صدارتی مشیربرائے اطلاعات فخر الدین آلتون نےامریکہ کے بعض افغانیوں کو ترکی سمیت دیگر ممالک کے راستے امریکہ ہجرت کروانے پر مبنی بیان کی نفی کرتےہوئے کہا ہے کہ ترکی کسی کی انتظار گاہ نہیں اور نہ ہی ہوگا۔

 

روزنامہ ینی شفق نے خبر دی ہےکہ  بائے کار ٹیکنالوجی کے لیڈر سلجوک بائراکتر نے بتایا ہے کہ اب تک چار ممالک کو ہم نے بائراکتر TB2 ڈرونز برآمد کیے ہیں جبکہ دس مزید ممالک سے جلد ہی معاہدہ طے ہو سکے گا۔

 

روزنامہ صباح کا لکھنا ہے کہ یوکرینکی سرکاری انسٹیٹیوٹ برائے تحقیق  نے بائراکتر TB2 کے جنگی حالات میں برقی تجربات کے ٹیسٹ کا اجرا کر دیا ہے۔اس ٹیسٹ کی رو سے ترک ساختہ ڈرونز مختلف  جنگی حالات میں موثر ثابت ہو سکتے ہیں اور اس کی برقی عسکری قابلیت ملکمل ہے۔

 

روزنامہ خبر ترک  کےمطابق،ترکی کی زیوارت کی برآمدات سال کے ابتدائی سات مہینوں میں گزشتہ سال کے اسی دور کے مقابلے میں 48.5فیصد بڑھتے ہوئےنو ارب ایک کروڑ پینسٹھ لاکھ چوالیس ہزار ڈالر ز تک پہنچ گئیں۔اس حوالے سے سب سے زیادہ برآمدات امریکہ کےلیے کی گئیں۔

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں