اخبارات کی جھلکیاں

09.06.21

1654633
اخبارات کی جھلکیاں

 روزنامہ خبر ترک کے مطابق، صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے کینیڈا میں چار مسلمانوں کے قتل کے واقعے  پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ پیدا شدہ خوف کے نتیجے میں منافرت ،دشمنی،تشدد اور اسلامو فوبیا  کی تازہ مثال ہے جو کہ بربریت کی جانب پیش قدم ہے۔

 

روزنامہ  وطن نے خبر دی ہے کہ وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے مراکشی ہم منصب  ناصر بوریتہ سے ملاقات کی جس میں کورونا انسداد  کے تحت  ویکسین سرٹیفیکیٹ پر مشترکہ قبولیت کا فیصلہ کیا گیا ۔

 

 روزنامہ صباح کا لکھنا ہے کہ وزیر مواصلات عادل قارا اسماعیل اولو  نے کہا ہے کہ ایشیا اور یورپ کو ملانے والے باکوتبلیسی۔قارس ریلوے لائن  کے راستے اب تک دس لاکھ ٹن تجارتی مال لادا گیا ہے۔

 

روزنامہ حریت کے مطابق، ترکی میں  آبی مصنوعات کے شعبے میں سال رواں کے دوران اب تک برآمداتی حجم 38 فیصد بڑھتےہوئے 522 ملین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

 

روزنامہ اسٹار نے خبر دی ہے کہ  ترک خواتین کی قومی والی بال ٹیم نے اطالوی شہر ریمینی میں منعقدہ FIVB لیگ کے تیسرے ہفتے  کے آخری میچ میں روس کو دو کے مقابلے می تین سیٹس سے ہرا دیا ۔


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں