ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 07.06.2021

ترک ذرائع ابلاغ

1653121
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 07.06.2021

آج کے اہم  اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ حریت:  "صدر ایردوان  کا اعلان! دہشت گرد تنظیم کو بھاری دھچکا"

صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اعلان کیا ہے کہ ترکی  کی خفیہ ایجنسی  کے کامیاب آپریشن  کے نتیجے میں  دہشت گرد تنظیم پی کے کے کے نام نہاد سرغنہ  اور شمالی عراق کے سیل کے امور کے انچارج بوزکر کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

 

***روزنامہ اسٹار "آقار : ترک نیوی نے تمام ریکارڈ توڑ دے"

وزیر قومی دفاع حلوصی آقار  نے کہا ہے کہ  "ترک بحریہ نے دو ہزار گھنٹوں  گھنٹےکی ایک سال  میں  گشت  کرتے ہوئے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ نیول فورسز  نے  تاریخ میں ایک نیا باب تحریر کیا ہے۔

 

***روزنامہ صباح کو "انتہائی مؤثر بیلسٹک تحفظ "

ایوان صدر برائے دفاعی صنعت کے صدر ، اسماعیل ڈیمر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر  ایک بیان شئیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ  لیوپرڈ  2A4 ٹینکوں کے لئے تیار کیے جانے والے پیکجیز  کی  بڑے پیمانے پر پیداوار شروع ہوچکی ہے اور اس کا ٹینکوں میں انضمام شروع ہوگیا ہے۔ دیمر نے کہا ، "اسلحہ پیکیج میں دنیا کی افواج میں لیوپرڈ  2A4 ٹینکوں میں فی الحال سب سے موثر بیلسٹک تحفظ حاصل ہے۔

 

***روزنامہ خبر ترک : پاک دیمرلی :  ہماری آبی زراعت کی برآمدات 1 ارب 63 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں"

وزیر زراعت و جنگلات بیکر پاک دیمرلی  نے کہا کہ 2020 میں آبی زراعت کی پیداوار 785 ہزار ٹن تھی اور اس شعبے کی برآمدات 1 ارب 63 ملین ڈالر رہی۔

 

***روزنامہ ینی شفق :  "THY کا 15 ماہ کا ریکارڈ"

2021 کے پہلے 5 مہینوں میں یورپی فضائی حدود میں سب سے زیادہ پروازیں کرنے والی  ترکی کی قومی ائیر لائین ٹرکش ائیر لائینز نے  گذشتہ 15 ماہ میں روزانہ کی پروازوں کی سب سے زیادہ تعداد جمعہ کو 863 پروازوں کے ساتھ پہنچ مکمل کی ہیں۔



متعللقہ خبریں