ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

09.04.2021

1617972
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ صباح ’’صدر ایردوان  کا مقامی کورونا ویکسین کے بارے میں اہم بیان‘‘

صدر  رجب طیب ایردوان نے کل ڈی۔8   گروہ کے 10 ویں سربراہی اجلاس میں کورونا وائرس کے برخلاف تیار کردہ مقامی ویکسین کے بارے میں  بات کرتے ہوئے کہا کہ ترکی میں انسانی تجربات کی گئی مقامی ویکسین  کو ’کسی کو بھی پیچھے نہ چھوڑنے ‘ کے اصول کے تحت تمام تر بنی نو انسانوں کے استعمال کے لیے پیش کیا جائیگا۔

روزنامہ سٹار’’جرمن روزنامہ:’ترک مسلح ڈراؤنز نے جرمن فوج کو تدابیر اختیار کرنے پر مجبور کر دیا‘‘‘

جرمنی کے کثیر الاشاعت روزنامہ فرینکفرٹر الگمائن زائی تنگ نے لکھا ہے کہ  آذربائیجان کی جانب سے استعمال کردہ ترک مسلح  ڈراؤنز کے 190 سے زائد  آرمینی ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کو تباہ کرنے سے متعلق  خبروں نے  جرمن فوج  کو ششدر کر کے رکھ دیا ہے۔ اخبار میں شائع ایک مقالے میں  واضح کیا گیا ہے کہ ترک مسلح ڈراؤنز  کی اس احسن کارکردگی نے جرمن فوج کو بعض تدابیر اختیار کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

روزنامہ ینی شفق ’’ ترکی سے 95 ممالک کو چائے کی برآمدات‘‘

ترکی سے  امسال جنوری تا مارچ کے  دورانیہ میں 95 ممالک کو کی گئی برآمدات میں گزشتہ برس کے اسی دورانیہ کے مقابلے میں  مقدار کے طور پر 23 فیصد اور دیگر اساس کے مطابق 33 فیصد  اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ چائے کی برآمدات سے  5 ملین ایک 24 ہزار ڈالر کا زرِ مبادلہ حاصل ہوا ہے۔

روزنامہ حریت ’’لا لیگا سے کپادوکیا  کے مناظر پر مبنی الا کلاسیکو تعارف‘‘

ہسپانوی فٹ بال لیگ  لا لیگا  کے 30 ویں ہفتے کے  میچوں کے سلسلے میں رئیل میڈرڈ اور بارسیلونا کے مابین 10 اپریل  بروز ہفتہ کھیلے جانے والے  الا کلاسیکو میچ سے قبل کپادوکیا کے مناظر پر مشتمل ایک ویڈیو کلپ نشر کی گئی ہے۔ تعارفی مناظر میں ترکی کے اہم سیاحتی مراکز میں شامل کپادوکیا میں گیس غباروں  پر تاریخی  چمنیوں کے پس منظر میں  رئیل میڈرڈ اور بارسیلونا کےنشانی پرچموں کو لہرایا گیا۔

روزنامہ خبر ترک’’بیسواں بوسٹن  ترک فلمی میلہ‘‘

ترک فلموں  کے جگہ پانے والے امریکہ کے بوسٹن ترک  فلمی میلے کو بیسیویں بار 15 تا 20 اپریل کو منعقد کیا جائیگا۔ کورونا وبا کے باعث  آن لائن منعقد ہونے والے میلے میں جدید ترک فلموں سے بعض منتخب شدہ فلموں کو امریکی شائقین کے لیے پیش کیا جائیگا۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں