اخبارات کی جھلکیاں

17.03.21

1602943
اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ حریت کا لکھنا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے گزشتہ روز فورڈ آٹوسان فیوچر ویژن نامی ایک  تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ مستقبل قریب میں موٹر سازی کی صنعت میں برقی تجارتی گاڑیوں کی پیداوار کے حوالے سے ترکی کا شمار نمایاں ممالک میں ہوگا۔

روزنامہ صباح  نے خبر دی ہے کہ  وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے گزشتہ روز اپنے بیان میں  یورپی یونین سے تعلقات  کے حوالے سے کہا کہ ان میں پیش رفت کےلیے ایک اہم موقع پایا جاتا ہے جبکہ ترکی تعلقات میں فروغ کا خواہاں ہے۔

روزنامہ ینی شفق کے مطابق، سال رواں کے دوران  ترکی کے لیے یورپ سے سیاحتی بکنگ کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جرمن سیاحوں نے پیشگی بکنگ کروانا شروع کر دی ہے جبکہ برطانویوں نے بھی اس سلسلے میں ٹور آپریٹرز سے رابطہ  کیا ہے۔

 روزنامہ اسٹار نے بائے کار کے ٹیکنیل مینیجر سلجوک بائراکتر کے حوالے سے خبر دی ہے جس میں انہوں نےبتایا کہ مقامی ساختہ اقینجی پی ٹی 3  ڈرون کا تجربہ شروع کر دیا گیا ہے انہوں نے اپنی ٹویٹ پر  اس حوالےسے بعض تصاویر بھی جاری کی ہیں۔

 روزنامہ خبر ترک نے خبر دی ہے کہ  فینیر باھچے اوپیٹ خواتین والی بال ٹیم کی کھلاڑی ناز آئدیمیر اک یول کو عالمی والی بال فیڈریشن نے  تاریخ کی سو بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

 

 

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں