ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 04.03.2021

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 04.03.2021

1594848
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 04.03.2021

*** روزنامہ خبر ترک: " ہم مصر کے ساتھ بحری اختیارات کے علاقوں پر مذاکرات کر سکتے ہیں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ہم، مشرقی بحیرہ روم میں بحری اختیار کے علاقوں سے متعلق  تعلقات کو پیش نظر رکھتے ہوئے، مصر کے ساتھ مذاکرات کر سکتے ہیں اور آنے والے دنوں میں ہمارے درمیان سمجھوتہ طے پا سکتا ہے۔

 

*** روزنامہ وطن: " رواں ہفتے میں ہم، کووِڈ۔19 ویکسین  کی مزید 20 ہزار خوراکیں شمالی قبرصی ترک جمہوریہ بھیج رہے ہیں"کی سرخی سے لکھتا ہے کہ نائب صدر فواد اوکتائے نے کل انقرہ میں شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے وزیر اعظم ایرسان سانر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔  پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ رواں ہفتے میں ہم ،کووِڈ۔19 ویکسین کی مزید 20 ہزار خوراکیں شمالی قبرصی ترک جمہوریہ بھیج رہے ہیں۔ جس کے بعد علاقے کے لئے ہماری  ویکسین امداد ایک لاکھ خوراکوں تک پہنچ جائے گی۔ ترکی کی اس نوعیت کی امداد اسے دنیا کے ایک دو بہترین ممالک میں شامل کرتی ہے۔

 

*** روزنامہ اسٹار:" دہشتگرد تنظیم PKK کی زندگی اجیرن ہو گئی، مزید 126 دہشتگرد جہنم واصل" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ علیحدگی پسند  دہشت گرد تنظیم  PKK/YPG کے خلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشن کامیابی سے جاری ہیں۔فروری 2021 میں دہشت گرد تنظیم کے خلاف اندرون ملک اور سرحد پا ر آپریشنوں میں 126 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔

 

*** روزنامہ صباح:" ترکی کی بکتر بند گاڑی' کوبرا  '2 نئے ورژن کے ساتھ خطرناک ترین فرائض کی ادائیگی کے لئے تیار" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترک دفاعی صنعت  میں بکتر بند گاڑیوں کی پیداواری  فرموں میں سے اوکتار نے اپنی 'کوبرا  2 'بکتر بند گاڑیوں کی سیریز میں "مائن پروف " گاڑی کا اضافہ کیا ہے ۔' کوبرا 2 'فور بائے فور بکتر بند گاڑی  کو،  ترکی اور دنیا بھر میں 15 ممالک میں زیرِ استعمال ،کوبرا سیریز کی نئی گاڑی کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔

 

*** روزنامہ حریت:" بانسری کے استاد بیولنت ایوجِل  اٹلی کے معروف 'فلاوٹ' جرید کے سرورق پر" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ استنبول سرکاری سنفونی  آرکسٹرا کے ڈائریکٹر اور بانسری  کےاستاد بیولنت ایوجِل کو اٹلی میں 30 سال سے زائد عرصے سے شائع ہونے والے جریدے 'فلاوٹ' کے ٹائٹل پیج پر  جگہ دی گئی ہے۔جریدے میں ایوجِل کے ساتھ انٹرویو کو بھی شائع کیا گیا  ہے۔ جریدے نے ایوجِل کو دنیا کے سرفہرست بانسری نوازوں میں دکھایا ، برازیل، امریکہ اور اٹلی جیسے مختلف ممالک میں ان کے کانسرٹوں کا ذکر کیا  اور ان کے ایوارڈوں ا ور کامیابیوں کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔



متعللقہ خبریں