اخبارات کی جھلکیاں

03.03.21

1594187
اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ ینی شفق  کے مطابق،صدر رجب طیب ایردوان نے حقوق انسانی  پلان کی متعارفی تقریب سے خطاب میں کہا کہ یہ پلان ترک عوام کی امنگوں کا ترجمان ہے جس سے ترکی میں جمہوری طرز عمل مزید فروغ پائے گا۔اس پلان میں گیارہ اہم نکات شامل ہونگے۔

 

روزنامہ اسٹار کا لکھنا ہے کہ آذری وزیر ثقافت آنار کریم اوف نے دورہ ترکی کے دوران کہا ہے کہ  برادر ملک ترکی ہمیشہ سے ہمارے شانہ بشانہ رہا ہے۔  ایک صدی قبل  قفقاز کی اسلامی فوج  کے ہمراہ ترکی نےآذربائیجان کو قبضے  سے نجات دلوائی  تھی اسی طرح آج  بالائی قاراباغ  کی آزادی کے لیے بھی ترکی نے ہمیں اپنی بھرپور مدد فراہم کی  ہے جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔

 

روزنامہ وطن نے خبر دی ہے کہ  وزیر تجارت رخسار پیکجان  کے مطابق،گزشتہ ماہ ترک برآمداتی حجم 9.6 فیصد اضافے کے ساتھ 16ارب 12 ملین ڈالرز تک جا پہنچا ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

 

روزنامہ صباح  کے مطابق، ڈرون طیاروں کی بدولت ترکی اس وقت عالمی سطح پر مرکز توجہ بنا ہوا ہے جس کی باز گشت امریکی ذرائع ابلاغ کی سرخیوں میں بھی سنائی دیتی  ہے۔ ڈیفینس نیوز نے ترک ڈرون طیاروں کی تعریفوں کے پل باندھ رکھےہیں۔

 

روزنامہ حریت کا لکھنا ہے کہ  یورپی تنظیم برائے فضائی آمدو رفت EUROCONTROL کے مطابق، 22 تا 28 فروری کے درمیان یومیہ پروازوں  کی تعداد کے حوالے سے استنبول کا ہوائی اڈہ سر فہرست رہا جہاں سے ایک دن میں 501 پروازیں کی گئیں۔

 

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں