ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

19.02.2021

1586899
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ ینی شفق ’’صدر ایردوان کی پوتن سے ٹیلی فون پر بات چیت‘‘

صدر رجب طیب ایردوا ن نے روسی صدر ولا دیمر پوتن  سے ٹیلی فون  پر رابطہ قائم کرتے ہوئے قارا باغ، لیبیا اور شام  کی پیش رفت پر بات چیت کی ہے۔   ترک  صدر  نے قارابا غ میں فائر بندی کو برقرار رکھنے کے لیے تمام تر معاملات پر مشترکہ جدوجہد کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

روزنامہ حریت ’’نائب صدر  اوکتائے:ترکی  پر اعتماد کرنے والے سرمایہ کار منافع کمانے کے عمل کو جاری رکھیں گے‘‘

نائب صدر فواد اوکتائے نے   بیرون  ملک سے ترکی کو گزشتہ چند ماہ میں 15 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری  ہونے  کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ معیشت اور سرمایہ کاری    سے براہ رست تعلق ہونے والی قانونی اصلاحات  ہمارے ایجنڈے میں شامل ہیں۔ ترکی   پر اعتماد کرنے والے سرمایہ کار ابتک کی طرح آئندہ بھی  منافع کمانے کو عمل کو جاری رکھیں گے۔

روزنامہ خبر ترک ’’مقامی موٹر ساز فیکڑیوں  کے بارے میں  اہم مرحلہ‘‘

برصا  میں تیار کی جانے والی موٹر گاڑیوں  کے بارے میں معلومات  فراہم  کرنے والے ترکی کے موٹر ساز انٹرپرائزر گروپ ٹی او جی جی  کا کہنا ہے کہ رنگ سازی، توانائی اور باڈی  تیار کیے جانے والے انفرا سڑکچر  کا کام مکمل ہو چکا ہے

روزنامہ صباح’’ترک ٹرانسپورٹر  روبوٹس دوبئی میں متعارف‘‘

عام وبا کے باعث  ڈیلوری سروس کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے منصوعی ذہانت کے ساتھ تیار کردہ ربوٹس  کو استنبول میں ڈیلیورز  کمپنی    کی تنصیبا ت میں فروغ دیا گیا ہے۔  ان روبوٹس کو عنقریب دوبئی کی سیلیکون ویلی   یعنی انٹر نیٹ سٹی  علاقے میں کھانے کو پیش کرنے کے لیے استعمال کیا جائیگا۔

روزنامہ سٹار’’ ناسا  کی سالدا جھیل سے متعلق شیئرنگ‘‘

ناسا نے  مریخ میں  زندگی کے آثار کا جائزہ لینے کے لیے خلائی شٹل  پرزروینس کو  روانہ کرنے کی تیاری کے وقت  ملتی جلتی معدنیات  اور جیالوجی ساخت کی حامل ترکی کی جھیل سالدا  پر کی گئی تحقیقات کے نتائج کو جاری کیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں