ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 09.02.2021

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 09.02.2021

1580042
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 09.02.2021

*** روزنامہ وطن :" صدر ایردوان کی چانسلر مرکل کے ساتھ ملاقات" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ صدر ایردوان نے جرمن چانسلر اینگیلا مرکل کے ساتھ ویڈیو کانفرنس ملاقات کی۔ مذاکرات میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم ترکی۔یورپی یونین تعلقات کو مثبت ایجنڈے کے ساتھ آگے بڑھانے کا مصمم ارادہ رکھتے ہیں۔ہمیں امید ہے کہ ماہِ مارچ کے سربراہی اجلاس سے قبل کے مرحلے میں دو طرفہ ملاقاتوں میں اضافہ کر کے تکنیکی مذاکرات کے انعقاد پر توجہ دی جائے گی۔

 

*** روزنامہ ینی شفق: " جرمن ذرائع ابلاغ میں ترکی کی ویکسین مہم کی تعریف" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی ریکارڈ تعداد کے ساتھ جرمنی میں شعبہ صحت کے مسائل کا سامنا ہے اور یہ بحران ہر گزرتے دن کے ساتھ زیادہ شدت اختیار کر رہا ہے۔لیکن ترکی میں بغیر کسی مسئلے سے جاری ویکسین مہم نے جرمن ذرائع ابلاغ کو حیران کر دیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ نے لکھا ہے کہ" جرمنی کے مقابلے میں ترکی میں زیادہ کثیر تعداد میں  انسانوں کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ویکسین مہم میں کسی قسم کی کھلبلی یا بے ربطی دیکھنے میں نہیں آ رہی"۔

 

*** روزنامہ اسٹار: " یورپ کی سلامتی کا راستہ ترکی سے گزرتا ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ سرکاری دورے پر انقرہ میں موجود ہنگری کے وزیر خارجہ و تجارت پیٹر سیزجارتو نے کہا ہے کہ ہم ترکی کے ساتھ اپنے باہمی تعلقات کو نہایت اہمیت دیتے ہیں۔ نقل مکانی کے معاملے میں یورپ کی سلامتی کا راستہ ترکی سے گزرتا ہے۔ترکی وسطی یورپ  کی توانائی کے تحفظ میں بھی نہایت اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

 

*** روزنامہ صباح: " روسی سیاحوں نے ماہِ فروری میں موسم گرما کا لطف اٹھایا" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ انطالیہ کی تحصیل دیمرے میں روسی سیاحوں نے ماہِ فروری میں قدرتی حسن اور نیلے سمندر   کا لطف اٹھایا۔ درجہ حرارت موزوں ہونے کی وجہ سے سیاحوں نے بحیرہ روم میں تیراکی بھی کی۔

 



متعللقہ خبریں