ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

05.02.2021

1577979
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ ینی شفق ’’ایردوان: بین الاقوامی طلبا و طالبات کے حصول تعلیم کے لیے توجہ دینے والے  ممالک میں ترکی پہلے دس نمبر میں شامل‘‘

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ ترکی  کی جامعات عالمی سطح پر طلبا و طالبات کی دلچسپی کے حامل پہلے 10 ممالک کی فہرست میں شامل ہو چکی ہیں۔ جبکہ یورپ  بھر میں ترکی یونیورسٹیوں میں داخلے کی آسانیوں کے اعتبار سے سر فہرست ہے۔  دنیا بھر کی ٹاپ کی یونیورسٹیوں کےمعروف  پروفیسر حضرات  کو آن لائن ایجوکیشن کے دائرہ کار میں ترکی  میں لیکچر دینے کا موقع بھی پیدا کیا جائیگا۔

روزنامہ خبر ترک ’’ترکی میں غیر ملکی سرمایہ کار غیر منقولہ کےشعبے میں پیش پیش‘‘

ترکی میں غیر منقولہ خریدنے والے غیر ملکیوں کا 92.7 فیصد ان غیر منقولہ کو اپنی ملکیت میں رکھے ہوئے ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کار سالانہ تقریباً تین ماہ ترکی میں قیام کرتے ہیں۔ اور ان کا 50 فیصد  دوسرا مکان بھی خریدتا ہے۔  فرموں کے منتظمین، انجنیئر، کاروباری شخصیات، ڈاکٹر اور ریٹائرڈ  غیر ملکی سرمایہ کاروں کی اوسط عمر 50.6 سال ہے۔

روزنامہ سٹار’’ شیامی ترکی میں پیداوار کا آغاز کر رہا ہے‘‘

دنیا کی تیسری بڑی سمارٹ فون  بنانے والی فرم شیامی  نے 30 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری  کے ساتھ 2021  کی پہلی سہ ماہی میں ترکی میں سمارٹ فونز تیار کرنے کے عمل کو شروع کرنے کی اطلاع دی ہے۔  استنبول میں لگائے جانے والے کارخانے کے ساتھ ترکی اس ٹریڈ مارک کی  بیرون ملک   4 فیکڑیو ں میں سے ایک ہو گا۔ یہ فیکڑی سالانہ 50 لاکھ سمارٹ فون تیار کرنے کی گنجائش کی مالک ہو گی۔

روزنامہ صباح’’5 برسوں میں سونے کی سالانہ پیداوار 100 ٹن تک ہو جائیگی‘‘

وزیرِ توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز نے ترکی میں سالانہ 42 ٹن سونے کی پیداوار ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ہدف 5 برسوں کے اندر اس سطح کو 100  ٹن تک بڑھانا ہے۔  انہوں نے بتایا کہ ہم  ایک سو ٹن سے بلند سطح پر  سونے کی پیداوار کرنے والے پہلے 10 ملکوں کی فہرست میں شامل ہونے کےمتمنی ہیں۔

روزنامہ وطن’’ترکی کے طویل المسافت میزائل آتماجا کا کامیاب تجربہ‘‘

راکٹ سان کی جانب سے فروغ دیے جانے والے  دور مار کرنے والے بحری جہاز سوار میزائل آتماجا  کی ضلع سنوپ میں آزمائش کی گئی۔  جس کا مشاہدہ ترک بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل عدنان اوز بال اور گورنر ایرول قارا عمر اولو نے بھی کیا۔  اس تجربے کے بعد میڈیا سے بات کرنے والے ایڈمیرل اوزبال نے بتایا کہ ’’ہماری قومی پیداوار آتماجا  دوستوں کے لیے تحفظ کا ضامن اور دشمن کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہو گا۔ ‘‘

 



متعللقہ خبریں