اخبارات کی جھلکیاں

03.02.21

1576428
اخبارات کی جھلکیاں

 روزنامہ حریت کا لکھنا ہے کہ ترک صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے امریکی  قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے، اس پہلی بات چیت میں بائڈن حکومت کے دوران ترک۔امریکہ تعلقات کی صورت حال  سمیت شام، لیبیا،مشرقی بحیرہ روم ،قبرص،افغانستان،بالائی قارا باغ  ،کورونا اور  عالمی ماحولیات کے حوالے سے  بات چیت بھی کی گئی۔

 روزنامہ ینی شفق کے مطابق، وزیر خارجہ مولود چاوش اولو اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر ایرسین تاتار  نے ملاقات کے بعد  ایک بیان میں کہا کہ اس کے بعد وفاق کے حوالے سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہونگے۔ہم نے حقائق بتانے کی لاکھ کوشش کی مگر باون سال ضائع کیے ،کل کی کوئی ضمانت نہیں دے سکتا لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ مسئلہ قبرص پر مساوی بنیادوں پر مذاکرات کا انعقاد ہو اگر یکساں حاکمیت کا وعدہ کیا جائے تو دو ریاستی حل نکل سکتا ہے۔

 روزنامہ اسٹار نے خبر دی ہے کہ کارسان کے سی ای او اوکان باش نے بتایا ہے کہ مقامی طور پر تیار کردہ خود کار چلنے والی برقی بس ترکی کے علاوہ اب رومانیہ اور امریکہ  کی سڑکوں پر بھی نظر آئے گی۔

روزنامہ صباح کا  لکھنا ہے کہ وزیر تجارت رخسار پیکجان نے بتایا ہے کہ گزشہت ماہ کا برآمداتی حجم گزشتہ سال کے اسی دور کے مقابلے میں ڈھائی فیصد اضافے کے ساتھ 15 ارب  4 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کیا گیاہے جو کہ کافی حوصلہ افزا رہا ۔

روزنامہ وطن نے خبر دی ہے کہ  یورپی تنظیم برائے تحفظ فضائی آمدو رفت (EUROCONTROL) کے مطابق،ٹرکش ایئر لائنز گزشتہ ہفتے یومیہ 588پروازوں کے اعتبار سے  یورپ میں سر فہرست رہی ۔


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں