اخبارات کی جھلکیاں

16.12.20

1546515
اخبارات کی جھلکیاں

 روزنامہ اسٹار  نے خبر دی ہے کہ گزشتہ روز وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے امریکی ہم منصب مائیک پومپیئو سے رابطہ کیا جس میں امریکہ کی طرف سے عائد کردہ  پابندیوں پر گفتگو ہوئی۔

 روزنامہ خبر ترک کے مطابق، وزیر دفاع خلوصی آقار نے امریکی پابندیوں کے جواب میں کہا ہے کہ ہم اتحادی ممالک کے درمیان موجودہ عسکری و سیاسی تعلقات  سے نفی کی حامل امریکی پابندیوں کی مذمت کرتے ہیں۔

روزنامہ حریت  کا لکھنا ہے کہ ترکی اور آذربائیجان کے درمیان گیس پائپ لائن بچھائی جا رہی ہے۔ ناہچیوان کو اس گیس کی ترسیل ممکن ہوگی  جس کےلیے دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ طے ہو گیا ہے۔ وزیر قدرتی وسائل فاتح دونمیز نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں ناہچیوان  گیس پائپ  لائن کو مشرقی اناطولیہ  کی مرکزی گیس پائپ لائن سے منسلک کیا جائے گا جہاں سے اسے گیس ملے گی ۔

 روزنامہ وطن   کے مطابق، ترکی اور یوکرین کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد جنگی بحری جہاز اور ڈرون  طیاروں کی تیاری کے حوالے سے معاہدہ طے ہو گیا ہے۔

 روزنامہ صباح نے خبر دی ہے کہ  ترکی کا پہلا مسلح بحری ڈرون SIDA کا تجربہ اس ماہ کے آخر تک سمندر میں کیا جائے گا۔  مقامی فرم راکٹ سان کی طرف سے تیار کردہ بعض میزائل اس ڈرون میں نصب کیے جائیں گے جن کا تجربہ دو ماہ تک جاری رہے گا۔

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں