ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

11.12.20202

1543648
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ حریت’’صدر ایردوان کا آرمینیا کو پیغام‘‘

صدر رجب طیب ایردوان نے آذری صدر الہام علی یف  کے ساتھ بلمشافہ مذاکرات کے بعد  مشترکہ پریس کانفرس میں علاقائی امن کے قیام کے  لیے   ضرورت پڑنے پر رکنی پلیٹ فارم قائم کر سکنے کی توضیح کرتے ہوئے کہا کہ  روس۔ ترکی۔ آذربائیجان۔ایران۔ جارجیا  اور اگر  قبول کرتا ہے تو آرمینیا  میں بھی اس پلیٹ فارم میں جگہ پا سکتا ہے۔ اگر اس معاملےمیں مثبت قدم اٹھایا جاتا ہے تو  پھر ہم بھی  بند دروازوں کو کھول دیں گے۔ آرمینی عوام  کے ساتھ بھی ہماری کوئی دشمنی نہیں، ہمیں مسئلہ ہے تو صرف آرمینی انتطامیہ  سے۔ ہمارے ملک میں ایک لاکھ آرمینی شہری آباد ہیں۔

 روزنامہ ینی شفق ’’علی یف: ترک مسلح ڈراؤنز نے آذربائیجان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا‘‘

آذربائیجان  کے صدر الہام علی یف  نے  ترک صدر ایردوان کےہمراہ مشترکہ پریس کانفرس میں  ترک صنعت کی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بقا  کی جنگ میں ترک میں تیار کردہ  شہرت یافتہ مسلح ڈراؤنز  عظیم سطح کی تبدیلیاں لانے میں معاون  ثابت ہوئے ہیں۔ بائراکتار نے ہماری کامیابیوں میں اہم کردار ادا کیا۔ پوری دنیا نے  ترک  عوام کی ذہانت اور صلاحیت ، ترک صنعت کے کس قدر ترقی کرنے کا ایک بار اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کیا ہے۔

روزنامہ سٹار’’ وزیر وارانک:  ہم ترکی کو چوتھے صنعتی انقلاب کی ڈگر کا تعین کرنے والے ممالک  کی صف میں شامل کرنے  پر پُرعزم ہیں۔‘‘

وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفی وارانک  نے ترکی چوتھے صنعتی انقلاب مرکز کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ ’’ہماری تحقیقات  اور جدت پسند ایکو سسٹم کی خصوصیات  کےپس پردہ ہمارے ماہرین اس قسم کے مراکز  کی وساطت سے ترکی کو اس کے  اہداف کے مزید قریب لانے میں معاون ثابت  ہوں گے۔ ہم ترکی کو چوتھے صنعتی انقلاب  کے رخ کا تعین کرنے والے ممالک میں سے ایک کی حیثیت دلانے میں اٹل ہیں۔

روزنامہ  صباح’’ترکی  میں سرمایہ کاری میں ہالینڈ، امریکہ اور برطانیہ نمایاں ہیں‘‘

ترکی   میں  سال  2003 سے ابتک صنعتی میدان سے لیکر فنانس تک، توانائی سے مواصلات تک، کان کنی  سے پرچون  مارکیٹ تک متعدد شعبہ جات میں  165 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری   کی گئی ہے، ہالینڈ ، امریکہ اور برطانیہ اس مقدار  کے ایک بٹا تین کے حامل ہیں۔



متعللقہ خبریں