ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 10.12.2020

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 10.12.2020

1543068
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 10.12.2020

*** روزنامہ اسٹار :" صدر ایردوان کی طرف سے یورپی یونین کو دو ٹوک پیغام: پابندیاں ترکی کو متاثر نہیں کر سکتیں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے آذربائیجان روانگی سے قبل ایسن بوعا ائیر پورٹ پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کی۔ 10 سے 11 دسمبر کو متوقع یورپی یونین سربراہی اجلاس  کےبارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ " ترکی کے بارے میں کسی بھی قسم کا پابندیوں کا فیصلہ ترکی کو کچھ زیادہ متاثر نہیں کر سکتا"۔

 

*** روزنامہ ینی شفق: " جرمن پریس میں ترکی کے ڈرون طیاروں کی دھوم" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ ترکی ساختہ ڈرون طیاروں  کی کامیابی کی بازگشت بین الاقوامی سطح پر سنائی دے رہی ہے۔ ترکی کے ڈرون طیارے جرمن پریس کے ایجنڈے پر ہیں  ہوئے جرمن اخباروں نے کہا ہے کہ " ہم ابھی ڈرون طیاروں کی ضرورت پر بحث ہی کر رہے تھے کہ ترکی نے ایک کامیاب ٹیکنالوجی تیار کر لی ہے۔اس موضوع میں ترکی نہایت بلند ٹیکنالوجیکل سطح پر پہنچ گیا ہے۔ ترک ڈرون طیاروں کی مدد سے قارا باغ میں ڈرون طیاروں کی پہلی جنگ ہوئی۔ ان طیاروں نے جنگ کا پانسہ پلٹ کر رکھ دیا"۔

 

*** روزنامہ صباح: " ترکی کی تاریخ میں ایک اور ابتدائیہ" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ وزارت صحت  کی بائیوکسین  تحقیق و ترقی ٹیکنالوجی ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر تیار کی گئی کووِڈ۔19 تشخیصی کِٹ عالمی ادارہ صحت کی منظوری کے بعد اس سیکٹر میں لیڈر فرموں میں شامل ہو گئی ہے۔ اس منظوری کے ساتھ ترکی کی تاریخ میں پہلی دفعہ ایک مقامی طبّی تشخیص کی ٹیکنالوجی  کو عالمی ادارہ صحت کی منظوری کے بعد پوری دنیا کے استعمال کے لئے پیش کر دیا گیا ہے۔

 

*** روزنامہ حریت: " ترکی میں پہلی دفعہ لیتھئیم کاربونیٹ کی پیداوار شروع کر دی گئی" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ ضلع ایسکی شہر کی تحصیل سعیدغازی  کی ایتی معدنی کرکا  تنصیبات میں ترکی میں پہلی دفعہ لیتھئیم کاربونیٹ  کی پیداوار شروع کر دی گئی ہے۔ اس پائلٹ تنصیب میں پہلے سال 10 ٹن لیتھئیم کاربونیٹ پیدا کی جائے گی جسے بعد ازاں 600 ٹن تک بڑھانے کا ہدف قائم کیا گیا ہے۔ایتی معدن شعبہ ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ  کی سربراہ دریا ماراشلی اولو  نے کہا ہے کہ لیتھئیم کی پہلی کھیپ مقامی الیکٹرک گاڑی میں استعمال کئے جاسکنے کے معیار کی حامل ہے۔

 

***روزنامہ وطن: " تعطیلات کے لئے آنے والے واپس جانے سے گریزاں" کی سرخی سے لکھتا ہےکہ ترکی میں غیر ملکیوں کے ہاتھ مکانات کی فروخت  ماہِ اگست سے گذشتہ سال کے ہر ماہ کے مقابلے میں بلندی کے ساتھ جاری ہے۔رواں سال کے ماہِ اکتوبر میں گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں مکانات کی فروخت میں 23.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ترکی سے مکانات کی سب سے زیادہ خرید عراق، ایران، روس، افغانستان، قزاقستان، کویت، برطانیہ ، جرمنی ، اردن اور آذربائیجان کے شہریوں نے خریدے ہیں۔



متعللقہ خبریں