ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 30.11.2020

ترک ذرائع ابلاغ

1536758
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 30.11.2020

آج کے ترکی کے اہم اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ اسٹار:"صدر ایردوان  کا   دنیا کو  القدس اور فلسطین  سے متعلق پیغام "

صدر رجب طیب ایردوان  نے کہا ہے کہ ترکی ہونے کے ناتے انہوں نے   تمام بین الاقوامی  پلیٹ فارمز پر القدس   کے مسئلے کی حمایت کی ہے  اور  فلسطینیوں پر ہونے والے  ، ظلم و ستم اور نسل کشی کی پالیسی کو ختم کروانے کے لیے اپنی بھر پور کوششیں جارے رکھے ہوئے ہیں۔ صدر ایردوان نے کہا جب تک مشرقی القدس کو اقوام متحد  ہ   کی قرار دادوں اور عرب  امن  عمل  کی بنیاد 1967  کی حدود میں   رہتے ہوئے ایک آزاد ، متمول اور خودمختار فلسطینی ریاست کو قائم نہیں کرلیا جاتا اس وقت تک   ہماری جدو جہد جاری رہے گی۔

 

روزنامہ وطن: "ترکی کی تیار کردہ   ویکسین ، بائیون ٹیک اور موڈرنا کے معیار کی ہے۔ "

ترکی میں  پہلی بار    m RNA کی بنیاد یعنی  جینیاتی ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے  تیار کردہ   اور سیلچوق  یونیورسٹی  کے شعبہ جینیاتی  ٹکنولوجی  میں مزید بہتر کرتے ہوئے اس ویکسین کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔  ویکسین کی تیاری ماہ جون میں  شروع  کردی گئی تھی اور اب اسے جانوروں پر تجرباتی طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔  مقامی ویکسین میں  وہی خصوصیات  موجود ہیں جو بائیون  ٹیک اور موڈرنا کمپنیوں نے تیار کی ہیں ، یہ ویکسین  موسم گرما میں عام لوگوں کے استعمال کے لیے  دستیاب  ہوگی۔

 

***روزنامہ خبر ترک :" 1915چناق قلعے پل کی بلندی  ایفل ٹاور  سے بھی  زیادہ ہے۔ "

براعظم ایشیا اور براعظم یورپ کو ملانے والے پل ،  1915چناق قلعے  پل کی بلندی   فرانس کے دارالحکومت پیرس میں موجود ایفل ٹاورکی بلندی 300 میٹر سے بھی تجاوز کر گئی ہے اور مکمل ہونے پر اس کی بلندی 318 میٹر  ہو جائے گی اور اسے دنیا کے بلند ترین معلق پل کی حیثیت حاصل  ہو جائے گی۔

 

*** روزنامہ حریت :  " استنبول  اسٹاک ایکسچینج  سے نئے ریکارڈ متوقع "

صدر رجب طیب ایردوان کی جانب سے ملک میں نئی اقتصادی ریفارمز کے اعلان کے بعد  مسلسل چارہفتوں سے استنبول  اسٹاک ایکسچینج  کے حصص میں اضافہ ہوتا جا رہا ہےاور جلد ہی استنبول اسٹاک ایکسچینج  میں نئے  ریکارڈ کی توقع کی جا رہی  ہے۔

 

***روزنامہ  ینی شفق : "ارتغرل غازی ڈرامہ سیریز نے  مسلمانوں کے تخیل کو جانبر کردیا "

عالمی چینلز پرڈرامہ سیریز ارطغرل غازی  کے اثرات پر تبادلہ خیال جاری ہے۔ ترکی ریڈیو اور ٹیلی ویژن کارپوریشن (ٹی آر ٹی) کی مشہورڈرامہ سیریز پاکستان اور فلسطین میں نئے ریکارڈ قائم کرنے کے بعد  دنیا بھر میں مسلمانوں پر اس کے نمایاں اثرات کو محسوس کیا جا رہا ہے۔ مڈل ایسٹ آئی کی ویب سائٹ پر ایک مضمون کے مطابق  اس ڈرامہ سیریز سے  پوری دنیا کے مسلمانوں کے تخیلات کو جانبر کردیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں