اخبارات کی جھلکیاں

18.11.20

1529889
اخبارات کی جھلکیاں

 روزنامہ خبر ترک  کے مطابق، صدر رجب طیب ایردوان نے کورونا کے خلاف نئی تدابیر کا اعلان کیا ہے جس کے تحت اواخر ہفتہ شب  دس بجے سے صبح دس بجے تک  ملک بھر میں کرفیو رہے گا۔ملک بھر میں تدریسی سرگرمیاں سال اواخر تک آن لائن جاری رہیں گی جبکہ  بازار،سپر مارکیٹیں اور خریداری کے مراکز بھی  اسی قانون کے طابع ہونگے۔

روزنامہ  اسٹار کا لکھنا ہے کہ ایک صدارتی حکم نامے کے تحت ترک پارلیمان نے  آذربائیجان میں ترک فوجیوں کی تعیناتی کا قانون منطور کر لیا ہے۔

روزنامہ صباح  نے  خبر دی ہے کہ ترک وزیر دفاع خلوصی آقار نے  ترک مسلح افواج کے سربراہوں سے  بذریعہ ویڈیو کانفرنس  خطاب میں کہا کہ ترکی ہمیشہ شمالی قبرص کے حقوق اور اس کے مفادات کا تحفظ  کرے گا،ترکی بطور ضامن ملک  شمالی قبرص کے حوالے سے اپنی ذمے داریوں کا مکمل پاس رکھے گا۔

روزنامہ حریت نے لکھا ہے کہ  وزیر خزانہ لطفی الوان نے ملکی معیشت کے بارے میں کہا ہے کہ مائیکرو معیشت میں استحکام ،مالیاتی توازن اور قیمتوں میں ثابت قدمی  کو اہمیت  دی جا رہی ہے، ہم  اس کے لیے جو بھی ضروری اقدامات ہونگے وہ ضرور لیں گے۔

روزنامہ ینی شفق نے وزارت توانائی کی ایک ٹویٹ کے حوالے سے  بتایا ہے کہ اق قویو  جوہری تنصیب کے تیسرے  حصے کی تعمیر کی اجازت مل گئی ہے،سن 2023 میں پہلی تنصیب اپنا کام شروع   کرے گی

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں