ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 16..11.2020

ترک ذرائع ابلاغ

1528501
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 16..11.2020

آج کے ترکی کے اہم اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ خبر ترک : " صدر ایردوان کے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں  اہم پیغامات"

صدر رجب طیب ایردوان نے گذشتہ روز شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی 37 ویں سالگرہ  کی تقریبات میں شرکت کی۔صدر ایردوان  نے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی سیاسی صورتحال کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ " سن 1963 میں اسلحہ کی طاقت  اور پھر   1974 کی بغاوت کی وجہ سے تقسیم ہونے والے قبرص کو اب متحد کرنا ممکن نہیں ہے۔

 

***روزنامہ اسٹار: "تاتار: کسی کو  ہمارے  ترکی  کے ساتھ تعلقات  منقطع کرنے کی توقع نہیں رکھنی چاہیے"

 

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی  37 ویں سالگرہ کے موقع پر گذشتہ روز اپنے خطاب میں شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کے صدر  ایرسین تاتار نے کہا کہ وہ قبرص کو خطے اور دنیا میں امن کی مثال بنانے کے لئے ترک فریق کے حقوق اور خودمختاری پر سمجھوتہ کیے بغیر ضروری اقدامات کرنے کو تیار ہیں۔  انہوں نے  کہا کہ کسی کو  ہمارے  ترکی  کے ساتھ تعلقات  منقطع کرنے کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔

 

***روزنامہ  حریت : "دنیا کو امید دلانے والے پروفیسر ڈاکٹر اعور  شاہین  کا  نئی قسم کی کورونا وائرس کے بارے میں فلیش بیان"

بائیو ن ٹیک کمپنی کے سی ای او،   اعور شاہین  نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ انہیں گذشتہ ہفتے کورونا وائرس کی نئی قسم  کویڈ-19 کے خلاف پہلی کامیابی حاصل کی ہے اور اور ویکسین تیار کرلی ہے۔  ڈاکٹر اعور شاہین نے کہا ، " ان ایام میں اس ویکسین  سے زیادہ موثر نتائج حاصل نہیں ہوں گے بلکہ اگر  سب کچھ ٹھیک رہا تو ، ہم اس موسم سرما کے آخر میں ، اگلے سال کے آغاز پر ویکسین کی تقسیم شروع کردیں  گے اور موسمِ گر ما میں اس کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہو جائیں گے ۔اس لیے ہم کہہ سکتے ہیں اگلے سال موسمِ سرما ہم   معمول  کی زندگی بسر کرنا شروع کردیں گے۔

 

***روزنامہ  ینی شفق : "ترکی کی فٹ بال ٹیم کو  صفر ایک سے شکست  اور روس پر  تین دو کی برتری"

ترکی کی قومی فٹ بال ٹیم  بین الاقوامی لیگ میچوں میں  صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست کھانے کے بعد   اسی ٹیم نے روس کو  دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست سے دوچار کیا ہے اور اپنے گروپ میں اپنی پہلی فتح حاصل کی ہے ۔

 

***روزنامہ صباح: "لیوس ہیملٹن استنبول میں عالمی چیمپیئن "

فارمولہ ون ورلڈ  چمپین شپ  کا   14 واں  مرحلہ جو کل ترکی میں مکمل کرلیا گیا کو   ، لیوس ہیملٹن نے جیت لیا ہے   ۔ اس فتح کے ساتھ ، ساتویں بار عالمی چیمپین شپ جیتنے والے برطانوی  ڈرائیور نے سابقہ ​​فراری لیجنڈ مائیکل ششماہیر  کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔



متعللقہ خبریں