اخبارات کی جھلکیاں

11.11.20

1525790
اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ خبر ترک کے مطابق، صدر رجب طیب ایردوان نے گزشتہ روز  ایوان صدر سے متصل کنونشن سینٹر  میں منعقدہ  ادارہ برائے لسان و ثقافت  کی طرف سے اتاترک کی برسی کے موقع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کیا۔ صدر نے ملکی معیشت سے متعلق اہم پیغامات دیئے اور کہا کہ سو سال قبل  ہمارا ملک غازی مصطفی کمال کی کوششوں سے سرمایہ دارانہ نظام سے آزاد ہوا ،آج ہم اسی کی ایک نئی قسم کے ساتھ نبرد آزما ہیں،ہماری حکومت  نے جس طرح متعدد شعبوں میں کامیابی حاصل کی ہے اسی طرح جلد ہی اسے دنیا کی دس بہترین عالمی معیشتوں میں شامل کرنے کے ہدف کو پوا کیا جائے گا،ہمارا ماننا ہے کہ  یہ کمال اتاترک کے خواب کو حقیقت میں بدلنے  کا ایک بہترین موقع ہوگا۔

روزنامہ حریت کا لکھنا ہے کہ  وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے گزشتہ روز کرغز وزیر خارجہ رسلان قازقبائیف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کا انعقاد کیا ۔  اس موقع پر انہوں نے  آذری۔آرمینی محاذ پر جنگ بندی کے بارے میِں کہا کہ  جنگ بندی کی بارہا خلاف ورزی میں آرمینیا مصروف رہا جس کا بدلہ اسے بھاری چکانا پڑا ہے ۔گزشتہ روز تین ملکوں کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے ہوا اور اب دیکھنا یہ ہے کہ  اس کی نگرانی کیسی ہوتی ہے۔

روزنامہ وطن نے خبردی ہے کہ  آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر ترک صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے کہا ہے کہ بالائی قارا باغ  آزاد اوراب آذربائیجان کا ہے ۔ترکی اب کے بعد مذاکراتی میز اور دیگر  مراحل میں آذری حکومت کے ساتھ ہوگا۔

 روزنامہ صباح کے مطابق، وزیر دفاع خلوصی آقار نے جنگ بندی سے متعلق کہا ہے کہ  تیس سال سے مقبوضہ علاقوں کی  آذربائیجان کو واپسی اس کے جائز حقوق کی ترجمانی اور کوششوں کا ثمر ہے۔ ہم آذری برادر عوام کی  اس کامیابی  پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ،امید ہے کہ جنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری سے تمام مقبوضہ علاقوں کی آذربائیجان کو واپسی سے خطے میں امن و استحکام کا بول بالا ہوگا۔

روزنامہ اسٹار کا لکھنا ہے کہ  وزیر زراعت و جنگلات بکر پاک دیمیرلی نے کہا ہے کہ  ترکی اب چین کو اپنی پولٹری مصنوعات برآمد کرے گا ۔اس سلسلے میں  گزشتہ دنوں چین کے لیے  پولٹری مصنوعات کی پہلی بار برآمدات شروع کر دی گئی ہیں۔

 

 

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں