اخبارات کی جھلکیاں

04.11.20

1521621
اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ خبر ترک نے لکھا ہے کہ ازمیر میں آنے  والے زلزلے  کے 91گھنٹے بعد ایک تین سالہ بچی آئیدہ گزگین کو زندہ ملبے سے نکال لیا گیا ۔

 روزنامہ صباح  کے مطابق، وزیر دفاع خلوصی آقار نے مشرقی بحیرہ روم  سےمتعلق بیان میں کہا ہے کہ یونان اپنے لا ابالی پن کو چھوڑتے ہوئے عالمی قوانین کے تحت  بردباری کا مظاہرہ کرے،  کسی کو اپنی حد سے زیادہ طاقت کے مظاہرے کی  کوشش کرنے کی ضرورت نہیں،  یہ ایک بند گلی کے مترادف ہوگا  جبکہ ترکی  اپنے حقوق کی حفاظت کرتا ہےاور کرتا رہے گا۔

روزنامہ ینی شفق  نے خبر دی ہے کہ  ویانا میں ہوئے دہشتگرد حملے میں ایک خاتون اور پولیس اہلکار کو بچانے والے دو ترک باشندوں کو آسٹریا میں ہیرو قرار دیا گیا ہے۔  

 روزنامہ اسٹار کے مطابق،وزیر مواصلات  عادل  قارا اسماعیل اولو نے بتایا ہے کہ   عالمی مواصلات سے وابستہ  بحری و فضائی  تحقیقی نظام میں اب ہم نے  ورچوئیل سیٹلائٹ سگنل ٹرانسمیٹر سیمولیٹر بھی نصب کر دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اسطرح  کے نظام کے حامل دنیا میں صرف تین ملک ہیں اور ہم اس نظام کے تحت جارجیا،یوکرین،ایران،عراق اور افغانستان کو بھی  سہولت دے رہے ہیں۔

روزنامہ حریت کا لکھنا ہے کہ   موٹراور ہلکی تجارتی گاڑیوں کی مجموعی اندرونی طلب سال کے دس ماہ کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں 78.1 فیصد بڑھتے ہوئے 5 لاکھ 88 ہزار 354 تک جا پہنچی ہے۔

 

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں