ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 27.10.2020

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 27.10.2020

1516696
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 27.10.2020

*** روزنامہ حریت: ایردوان کی طرف سے یورپی رہنماوں کو سخت ردعمل:جس راستے پر آپ جا رہے ہیں اس کا انجام تباہی ہے" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے کل بیش تیپے کنوینشن سینٹر  میں ہفتہ عید میلاد النبی کے افتتاحی پروگرام سے خطاب کیا۔ خطاب میں انہوں نے اسلام کو نشانہ بنانے کی وجہ سے فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون اور جرمنی کے دارالحکومت برلن میں مسجد پر حملے پر خاموشی اختیار کرنے کی وجہ سے جرمن چانسلر اینگیلا مرکل کو متنبہ کیا ہے۔ صدر ایردوان نے کہا ہے کہ  اپنے گھٹیا پن کو چھپانے کے لئے جس راستے پر آپ گامزن ہیں اس کا انجام تباہی ہے۔

 

***روزنامہ اسٹار :"ترکی اور یونان نے اپنے نیوٹیکس دو طرفہ شکل میں منسوخ کر دئیے ہیں" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ یونان نے اپنے 29 اکتوبر تک کے اور ترکی نے اپنے 28 اکتوبر تک کے نیو ٹیکس کو دو طرفہ شکل میں منسوخ کر دیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ مشرقی بحیرہ روم کے مسائل کے مذاکراتی حل کی خواہش کے اظہار کی خاطر ترکی نے بحیرہ روم میں اس سے قبل پلان کردہ مسلح تربیتی مشقوں  کے بارے میں جاری کردہ نیو ٹیکس کو بھی ایک دفعہ کے لئے مخصوص  شکل میں واپس لے لیا ہے۔

 

*** روزنامہ خبر ترک: "وزیر خزانہ آلبائراک کی طرف سے اعتماد انڈیکس اور صلاحیت کے استعمال سے متعلق اعداد و شمار کا جائزہ" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ وزیر خزانہ بیرات آلبائراک نے کل جاری کردہ حالیہ اعداد و شمار کے بارے میں کہا ہے کہ ترکی کی اقتصادیات ترقی کی راستے پر آگے بڑھ رہی ہے۔ ماہِ اکتوبر میں خدمات کے سیکٹر میں اعتماد انڈیکس میں 6.4 فیصد، تھوک پرچون سیکٹر میں 1.7 فیصد اور صلاحیت کے استعمال  کی شرح میں 74.9فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

*** روزنامہ وطن: "وارانک کی طرف سے اقتصادی بڑھوتی کا پیغام" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفی وارانک نے کل جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ " ترکی سال کی آخری دو تہائیوں میں بڑھوتی کی پائیدار کارکردگی کے مظاہرے کے ساتھ 2020 کو کم سے کم نقصان کے ساتھ ختم کرے گا۔ ہمارے بجٹ میں گذشتہ سال کے مقابلے میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے"۔

 

*** روزنامہ صباح: " TOGG نے تفصیلات کا اعلان کر دیا" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ ترکی کے آٹو موبیل انٹرپرائزنگ گروپ  TOGGنے مقامی گاڑی کی بیٹری کی ٹیکنالوجی سے متعلق تفصیلات  اپنے سوشل میڈیا پیج سے ایک ویڈیو کے ذریعے شئیر کی ہیں۔ویڈیو کے مطابق مقامی گاڑیاں 300 سے 500 کلو میٹر اور اس سے بلند مسافت اور 30 منٹ سے کم وقت میں 80 فیصد چارجنگ صلاحیت کی حامل ہوں گی۔



متعللقہ خبریں