ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 22.10.2020

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 22.10.2020

1513835
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 22.10.2020

*** روزنامہ وطن: "صدارتی ترجمان قالن کی طرف سے پاشینیان کے بیان پر ردعمل" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے کہا ہے کہ جنوبی کاکیشیا  میں امن  و استحکام صرف قاراباغ کی آزادی سے ہی قائم ہوگا۔ قالن نے ٹویٹر سے آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پاشینیان  کے بیان کہ "قاراباغ کا کوئی سفارتی حل نہیں ہے" کے جواب میں  کہا ہے کہ آرمینیا اپنی نیت کا اظہار کر رہا ہے۔یہ واضح ہے کہ  اصل میں جنگ کون چاہتا ہے۔ یہ بیان ترکی اور آذربائیجان کے حق بجانب ہونے کا ثبوت ہے۔

 

*** روزنامہ صباح: " ترک سیٹ 5A کو خلاء میں بھیجنے کی تاریخ طے پا گئی" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ وزیر رسل و رسائل و انفراسٹرکچر عادل کھارا اسماعیل اولو نے کہا ہے کہ ترک سیٹ 5 اے کو ماہِ نومبر کے آخر میں خلاء میں بھیجا جائے گا۔ ترکی سیٹ 5 بی  کو 2021 کی دوسری تہائی میں اور ترکی سیٹ 6اے کو 2022 میں خلاء میں بھیجا جائے گا۔

 

*** روزنامہ خبر ترک: " ٹرکش کارگو  نے بیرون ملک 6 مقامات کے لئے پروازوں کا آغا کر دیا " کی سرخی سے لکھتا ہے کہ "ٹرکش کارگو طیاروں نے بیرونی ممالک میں 6 مقامات کے لئے پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ ائیر لائن نے لندن، برسلز، بنکاک، سنگاپور، بیروت اور لاہور کو کارگو آپریشن پروگرام میں شامل کر لیا ہے۔

 

*** روزنامہ اسٹار: "ترک سائنسدانوں کی طرف سے غراروں کے ساتھ کورونا ٹیسٹ" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترک سائنسدانوں نے غراروں کے ساتھ کووِڈ۔19 ٹیسٹ کی کِٹ تیار کی ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق غراروں سے ٹیسٹ کی حساسیت میں 20 گنا اضافہ ہو جاتا ہے لہٰذا اسٹک سے نمونے لینے کی بجائے غرارے سے حاصل کردہ نمونوں سے کووِڈ۔19 ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔

 

***روزنامہ حریت: " خیالت لر  وارسا فلم فیسٹیول  سے ایوارڈ کے ساتھ لوٹی" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ عذرا دینیز کے سیناریو اور ہدایتکاری اور دلیک آئیدن کی پروڈکشن کے ساتھ فلم Hayaletler وارسا فلم فیسٹیول  سے ایوارڈ کے ساتھ وطن واپس لوٹی ہے۔ فلم کو بین الاقوامی نوجوان سینما سیناریسٹ جیوری کی طرف سے بہترین فلم ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں