اخبارات کی جھلکیاں

07.10.20

1504415
اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ صباح کے مطابق، صدر رجب طیب ایردوان نے گزشتہ روز  ہفتہ علمائے کرام اور مساجد کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب میں فرانس کے صد ماکروں پر کڑی نکتہ چینی کی ۔ صدر ایردوان نے کہا کہ مذہب اسلام کی تشکیل نو  کا مطالبہ   ہمارے دین  کی بے حرمتی اور بے عزتی کے مترادف ہے، فرانسییسی صدر ہوش کے ناخن لے ۔

روزنامہ اسٹار کا لکھنا ہے کہ  صدر ایردوان نے شمالی قبرصی وزیراعظم ارسین تاتار سے گزشتہ روز انقرہ میں ملاقات کی، شمالی قبرص کو  پائپ لائن کے ذریعے ترکی سے پانی کی فراہمی ممکن بنائی جا رہی ہے جس کے بارے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران صدر نے کہا کہ مراش کی ساحلی پٹی سے جمعرات کے روز سے عوام مستیفد ہونا شروع ہو جائے گی  اور ہم شمالی قبرصی عوام کی حمایت جاری رکھیں گے۔

 روزنامہ خبر  ترک  نے لکحا ہے کہ وزیر خارجہ مولود چاوش اولو  نے گزشتہ روز آذری صدر مقام باکو  کا دورہ کیا،اس موقع پر انہوں نے  بالائی قاراباغ  کے حوالے سے کہا کہ آرمینیا نے شہری آبادی پر حملے شروع کر رکھے ہیں جو کہ ایک انسانی جرم ہے اور اس کی لاچارگی کا ثبوت بھی ہے،منسک گروپ کے ممالک نے آذربائیجان کو قابض آرمینیا کے ساتھ ایک ہی پلڑے میں تول رکھا ہے  جسے دنیا کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

روزنامہ حریت کے مطابق صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے عالمی برداری پر زور دیا ہے کہ وہ  آرمینیا کے زیر قبضہ آذری علاقوں کی آزادی سے متعلق اپنا موقف سامنے لائے ، اس سلسلے میں منسک گروپ کی بھی ذمے داری ہے لیکن اگر وہ اسے پورا نہیں کرتا تو اس کا دیگر متبادل ڈھانچہ  تشکیل دینے کی ضرورت ہوگی ۔

 روزنامہ وطن نے خبر دی ہے کہ یوکرین کی سرکاری اسلحہ تجارتی کمینی یوکرسپٹسیس پورٹ  کے افسر اعلی وادیم نوزدریا نے کہا ہے کہ ہمیں  ترک ساختہ بائراکتر ٹی بی ٹو ڈرون طیارے  کی یوکرین کے  ساتھ مشترکہ تیاری میں دلچسپی ہے اور ہمارا منصوبہ ہے کہ ترکی سے اڑھتالیس عدد  یہ ڈرون طیارے خریدے جا سکتے ہیں۔

 

 

 

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں