ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 05.10.2020

ترک ذرائع ابلاغ

1502978
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 05.10.2020

آج کے ترکی کے اہم اخبارات کی کی خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ خبر ترک : "پی کے کے / وائی پی جی دہشت گردوں کو قارا باغ تَرک  کردینا چاہیے"

ترکی  نے  آرمینیا  کے ساتھ  تعاون کرنے والی  دہشت گرد تنظیم پی کے کے / وائی پی جی کے اراکین  کو فوری طور پر  قارا باغ کے علاقے کو ترک کرنے سے متعلق انتباہ کیا ہے۔  وزارت قومی دفاع کی جانب سے دیئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ "PKK-YPG کے دہشت گرد جو بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے والے آرمینیائی دہشت گردوں کے ساتھ تعاون کرتے ہیں وہ فوری طور پر اس علاقے سے چلے جائیں۔"

 

***روزنامہ حریت: "ترکی اور یونان کے مابین اجلاس ملتوی "

نیٹو ہیڈ کوارٹرز میں یونان اور ترکی کے درمیان آج ہونے والے تکنیکی اجلاس  کو  دونوں ممالک کے مشترکہ فیصلے کے تحت اگلے دن کے لئے ملتوی کردیا گیا۔ یہ اجلاس ، جس میں مشرقی بحیرہ روم میں عناصر کے محفوظ کام کے لئے کئے جانے والے کوآرڈینیشن کی تکنیکی تفصیلات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ، آج نیٹو ہیڈ کوارٹرز میں ہونے کا منصوبہ بنایا گیا تھا ۔ تکنیکی وجوہات کی بناء پر دونوں ممالک کے فیصلے کے دائرہ کار میں یہ اجلاس اگلے  چند دنوں میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

 

***روزنامہ وطن: "ترکی  کا  فرانس کے خلاف سخت رد عمل"

ترکی  نے  9 دسمبر کو  فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون  کی جانب سے  کابینہ میں  پیش کیے جانے والے  علیحدگی پسندی کے خلاف جنگ سے متعلق قانون کے مسودے پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔ وزارت خارجہ کی جانب سے دیئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ، " ہمارےاعلیٰ  مذہب کو روشن کرنے کے بہانے سے  غلط اور مسخ شدہ طریقوں  سے نشانہ بنایا  جائے ، اس قسم کے بھونڈے  قوانین کو متعارف کروا کر تارکین وطن کے مذہب اسلام پر عمل درآمد کو روکا جائے جو ترکی کسی بھی صورت قبول نہیں کرے گا۔

 

***روزنامہ شفق :  "دیار باقر سے اٹلی تک کا ذائقہ: خشک ٹماٹر"

دیار باقر میں کسی قسم کے  کیمیکل  سے پاک  اورگانک ٹماٹر  جسے  بہت بڑی  اراضی پر بچھا تے ہوئے خشک کرلیا جاتا ہے کو  اٹلی کو برآمد  کیا جا رہا ہے۔  دیار باقر کے کاشتکاروں  کی جانب سے اُگائے جانے والے یہ  ٹماٹر اطالوی کھانوں کے ناگزیر ذائقوں میں شامل ہیں۔ خشک ٹماٹر اٹلی میں اسپگیتی اور پیزا میں سوس کے طور پر استعمال کیے جاتے ہیں اور یہاں سے  یہ پوری دنیا میں پھیل رہے ہیں۔

 

***روزنامہ اسٹار: "فرانس میں ترک کھلاڑیوں  کا  شو"

فرانسیسی  لیگ کے 6 ویں ہفتے میں للی نے اسٹراس برگ کو 3-0 سے شکست دی۔ ترکی کے فٹ بالر براق  یلماز اور  ذکی چیلیک  نے اس میچ میں اپنی مہر ثبت کردی۔  میچ میں ترکی کے دو فٹ بال کھلاڑیوں نے ایک گول کیا۔ للی ، جنہوں نے لیگ میں کھیلے گئے 6 ویں  میچ میں  14 پوائنٹس  کے ساتھ  چوتھی فتح حاصل کی ۔ براق  یلماز  کے گول  کے بعد للی نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ میں  ترکی زبان میں "کنگ" تحریر کرتے ہوئے  ترکی کے  پرچم کی  ایموجی کو بھی شامل کرلیا۔



متعللقہ خبریں