اخبارات کی جھلکیاں

16/09/20

1491637
اخبارات کی جھلکیاں

 روزنامہ ینی شفق  نے خبر دی ہے کہ    ترکی نے  یونان کی جانب سے سن 1923 کے لوزان معاہدے کی خلاف ورزی پر کیوس نامی جزیرے میں فوجی اتارنے کے جواب میں ناوٹیکس کا  اعلان کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ  یونان سن 1960 سے متواتر اپنے جزائر پر فوجیوں کی تعیناتی  جاری رکھتےہوئے ترکی کی سلامتی کو خطرے سے دوچار کر رہا ہے۔ ترکی  اس سلسلے میں یونان سے درخواست کرتا ہے کہ وہ اس عمل سے باز آجائے ،دوسری جانب    ترکی نے ناوٹیکس کا اعلان کرتےہوئے بحیرہ روم میں موجود اپنے تحقیقی بحری جہاز یاووز کے فرائض کو 12 اکتوبر تک بڑھا بھی دیا ہے-

روزنامہ اسٹار نے وزیر خارجہ مولود چاوش اولو کے حوالے سے خبر دی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ترکی یونان کے ساتھ مشرقی بحیرہ روم کے تنازعے پر بات چیت کے لیے تیار ہے امید ہے کہ حکومت یونان اس کا مثبت جواب دے گی، مگر میں یونان پر واضح کردوں کہ  اگراس نے مذاکرات کے بجائے یورپی یونین پر اندھا اعتماد برقرار رکھنا   جاری رکھا تو باہمی مسائل  کے حل میں خلل پڑے گا۔

 روزنامہ حریت کے مطابق، وزیر تجارت رخسار پیکجان نے  بتایا ہے کہ کورونا کے عالمی معیشت پر مرتب منفی اثرات کے باوجود  ترکی دیگر ممالک کے مقابلے میں صورت حال مستحکم رکھے ہوئے ہے، انہوں نے بتایا کہ  اواخر سال حتی سال نو کے آغاز سے بیرونی منڈیوں میں حالات  سازگار ہوتے ہی ترکی کا شمار بہترین ممالک میں ہوگا۔

 روزنامہ صباح کا لکھنا ہے کہ صنعتی پیداوار کی سالانہ اوسطا شرح کے تناسب سے  ترکی  اپنی 4٫4 فیصد ترقی کے ہمراہ آئر لینڈ اور چین اور  ماہانہ اوسطا 8٫4 فیصد کی ترقی کے ساتھ اسپین اور پرتگال کے بعد  تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔  صنعتی پیداواری انڈیکس میں اضافے  سے اس بات کا اندازہ لگانا  آسان ہو گیا ہے کہ سال ررواں کی تیسری سہ ماہی میں بھی ترکی کی کارکردگی تسلی بخش رہے گی ۔

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں