ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 10.09.2020

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 10.09.2020

1488213
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 10.09.2020

*** روزنامہ اسٹار: "مشرقی بحیرہ روم میں ترکی کے بغیر اٹھایا گیا کوئی بھی قدم کامیاب نہیں ہو سکے گا" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ نائب صدر فواد اوکتائے  نے کہا ہے کہ ترکی یونان کے ساتھ مشرقی بحیرہ روم میں عدم موافقت کو تعمیری  شکل میں اور ڈپلومیسی کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اوکتائے نے کہا ہے کہ مشرقی بحیرہ روم میں ترکی کو بے دخل کر کے اٹھایا گیا ہر قدم ناکام رہے گا۔ہمارا سسمک بحری جہاز اوروچ رئیس طے شدہ پروگرام کے دائرہ کار میں کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ ہماری ہائیڈروکاربن کاروائیاں آج تک ہمارے اپنے بحری طاس  میں اور بین الاقوامی قوانین کے دائرہ کار میں کی گئی ہیں اور ہم اب  کے بعد بھی اسی شعور  کے ساتھ  حرکت کریں گے۔

 

*** روزنامہ وطن : " وزیر دفاع کی اپنی جرمن ہم منصب کے ساتھ مشرقی بحیرہ روم کے بارے میں ملاقات" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر دفاع حلوصی آقار نے جرمنی کی وزیر دفاع  اینگریٹ کرامپ کارینباور کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی ۔ مذاکرات میں مشرقی بحیرہ روم کی پیش رفتوں سمیت دو طرفہ تعلقات اور علاقائی دفاع و سلامتی کے موضوعات پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔

 

*** روزنامہ صباح: " نسلیت پرستی اور غیر ملکیوں کے خلاف دشمنی کو صرف اور صرف مل کر اور باہمی عزم سے ہی ختم کیا جا سکتا ہے " کی سرخی سےلکھتا ہے کہ وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے 9 ستمبر 2000 کو جرمنی کے شہر نیورن برگ میں قتل کئے جانے والے انور شیمشیک  کی برسی کے موقع پر جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس  کے ٹویٹر پیغام کے جواب میں کہا ہے کہ "آپ کی حساسیت قابل تعریف ہے لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ 20 سال سے اس علّت کے خلاف جدوجہد میں بہت معمولی پیش رفت ہو سکی ہے ۔ نسلیت پرستی اور غیر ملکیوں کے خلاف دشمنی کو صرف اور صرف مل کر اور باہمی عزم سے ہی ختم کیا جا سکتا ہے۔

 

*** روزنامہ حریت: "سال 2021 میں ترکی کی ترقی 5 فیصد سے زیادہ ہو سکتی ہے" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ وزیر خزانہ بیرات آلبائراک نے کہا ہے کہ کورونا وائرس وباء کی شدت کو دیکھتے ہوئے ترکی کی اقتصادیات 2021 میں 5 فیصد سے کافی زیادہ بڑھوتی دکھا سکتی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ تمام اوّلین انڈیکس ترکی کے حوالے سے بُرے ترین اعداد وشمار کے پیچھے رہ جانے کو دکھا  رہے ہیں اور ہم سال کے دوسرے نصف میں تیزی سے سنبھالےکی توقع کر رہے ہیں۔

 

*** روزنامہ ینی شفق:" ترک سیٹ 5A رواں سال کے آخر تک خلاء میں بھیج دیا جائے گا" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ ترک سیٹ 5A رواں سال کے آخر تک خلاء میں بھیجا جائے گا۔ ترک سیٹ 5A کے خدمات کا آغاز کرنے سے نشریاتی شعبے کے ساتھ ساتھ ترکی مشرق وسطیٰ، یورپ، شمالی افریقہ اور جنوبی افریقہ پر محیط  علاقےکو  احاطے میں لے لے گا۔ ترک سیٹ 5A ترکی کے فعال سیٹ لائٹ بیڑے  کا چوتھا خبر رساں سیٹلائٹ ہو گا۔



متعللقہ خبریں