اخبارات کی جھلکیاں

09.09.20

1487477
اخبارات کی جھلکیاں

 روزنامہ وطن نے خبر دی ہے کہ   ترکی اور ایران کے درمیان اعلی سطحی تعاون کونسل  کے چھٹے اجلاس کے بعد ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا  جس میں پی کےکے / پی جے اے کے  اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کے خلاف مشترکہ آپریشنزپر عمل درآمد دونوں ملکوں کی ذمہ داری قرار دیا گیا ۔

 روزنامہ صباح کا لکھنا ہے کہ  وزیر خارجہ مولود چاوش اولو  نے  بتایا ہے کہ مشرقی بحیرہ روم میں ہونے والی تمام فوجی مشقیں نیٹو  قوانین کے تحت ہیں۔انہوں نے کہا  کہ ہم مذاکراتی میز پر آنے کےلیے تیار ہیں مگر یونان نہیں، لگتا ہے اسے مذاکرات میں  دلچسپی نہیں ہے،یورپی ممالک بھی اس صورت حال  سے بے زار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر یونان کو خود پر اعتماد ہے تو مذاکراتی میز پر آئے اور اپنے حقوق کا دفاع  وہاں کرے، ہمارے بھی حقوق موجود ہیں جن سے یونان خائف ہے۔

 روزنامہ ینی شفق کے مطابق، چناق قلعہ 18 مارچ یونیورسٹی میں کورونا کے خلاف اینٹی کورز کی تشخیص کےلیے ٹیسٹ کٹ تیار کی گئی ہے،بتایا گیا ہے کہ  یہ ٹیسٹ کٹ صرف 8 منٹ میں کورونا کے بارے میں صحیح نتیجہ سامنے لائے گی، یونیورسٹی چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سادات مراد اور پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال سزگین ترک کی جانب سے تیار کردہ یہ کٹ دنیا میں اپنی نوعیت کی پہلی ایجاد  ہے۔

 روزنامہ  اسٹار کا لکھنا ہے کہ  برطانیہ کے نامور اخبار ٹیلی گراف  نے  ترکی کو ایک  محفوظ سیاحتی ملک قرار دیا ہے، اخبار نے لکھا ہے کہ  برطانوی حکومت کی  محفوظ ممالک کی فہرست میں ترکی کا نام بدستور شامل ہے ۔

 روزنامہ حریت نے خبر دی ہے کہ دنیا کے مشہور روسی ارب پتی اور برطانوی فٹ  بال کلب چیلسی کے مالک رومن ابرامووچ کی پر تعیش یاٹ "ایکلیپس" ترک ضلع موعلا کے سیاحتی قصبے بودروم میں لنگر انداز ہوئی ہے،یہ یاٹ  علاقے میں موجود ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔

بتایا گیا ہے کہ ابرامووچ یاٹ پر نہیں تھے۔

 

 

 

 

 

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں