اخبارات کی جھلکیاں

21/08/20

1476774
اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ خبر ترک کا لکھنا ہے کہ تر کی کی  اپنے جائز حقوق کے تحفظ کےلیے مشرقی بحیرہ روم  میں سرگرمیاں جاری ہیں جبنکہ یونان پے درپے ترکی کی یورپ سے شکایتیں لگانے میں مصروف ہے۔یورپ ترکی کو اعتدال پسندی کا درس دے رہا ہے جس پر امور خارجہ کے ترجمان حامی اکسوئے نے کہا کہ یورپی یونین اگر مشرقی بحیرہ روم میں امنو استحکام اور خوشحالی چاہتی ہے تو اسے درست رویہ اپنتے ہوئے اعتدال پسندی کا درس ہمیں نہیں یونان اور جنوبی قبرص کو دینا چاہیئے۔

روزنامہ حریت نے خبر دی ہے کہ  وزیر برائے مواصلات  و بنیادی ڈھانچہ عادل  قارا اسماعیل اولو نے  کورونا کے باعث  ہوائی غباروں کی سیر کو 22 اگست سے دوبارہ کھولنے کا عندیہ دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ  ترکی میں ہرسال 6 لاکھ کے لگ بھگ سیاح ان گرم ہوا سے بھرے غباروںسے فضا کی سیر کرتے ہیں۔گزشتہ سال یہ تعداد ساڑھے چھ لاکھ سے زیادہ تھی۔

 روزنامہ  وطن کے مطابق ، سال رواں  کی پہلی شش ماہی کے دوران  ترکی نے یک وقتی استعمال کےلیے موزوں ماسکوں کی برآمدات جرمنی،چین،فرانس،رومانیہ اور کویت کے لیے کی ہیں اس عرصے میں جرمنی کو 14٫3 ملین ڈالرز کی،چین کو 13٫6 ملین ڈالرز کی،فرانس کو9٫8 ملین ڈالرز،رومانیہ کو 8٫6 ملین ڈالرز اور کویت کو 8٫5 ملین ڈالرز کی برآمدات کی ہیں۔

 روزنامہ اسٹار نے لکھا ہے کہ  سن 1915 کے واقعات سے متعلق تحقیق پر مامور امریکہ کی ٹینیسی ٹیک یونیورسٹی کے شعبہ برائے سماجیات و سیاسیات مروفیسر مائیکل گنٹر نے کہا ہے کہ  سن 1915 کے واقعات سے متعلق آرمینیوں کے دعوے دلائل سے عاری ہیں جبکہ آرمینیوں کی طرف سے  پیش کردہ مشہور آندونیان دستاویز بھی جھوٹ کا پلندہ ہے


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں