اخبارات کی جھلکیاں

19//08/20

1475502
اخبارات کی جھلکیاں

 روزنامہ خبر ترک  کے مطابق، انصاف و ترقی پارٹی کے ترجمان عمر چیلیک نے گزشتہ روز امریکی صدارتی  امیدوار جو بائیڈن کی سخت الفاظ میں سرزنش کی اور کہا کہ  بائیڈن کا بیان ایک آمرانہ طرز فکر تھا اورکوئی بھی طاقت ترکی کے جمہوری نظام میں مداخلت کی اہل نہیں ہوسکتی۔

 روزنامہ حریت کا لکھنا ہے کہ  وزیر خزانہ برات البیراک نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قابل تجدید وسائل کے ذریعے حاصل کردہ توانائی کےتحت  ترکی نے معیشت پر بیرونی انحصار کو کم کرنے کی مثال  دنیا کو دکھا دی ہے ۔

  روزنامہ صباح  نے خبر دی ہے کہ  ترک موٹر سازی کے اداراے TOGG کے ڈیزائنوں کو یورپی یونین اور چین کے بعد اب  جاپان سے بھی پیٹنٹ مل گیا ہے۔ ادارے نے ٹویٹر پر ایک پیغام میں  کہا کہ  جاپان پیٹنٹ آفس نے  ہماری گاڑیوں کے ڈیزائنوں کو TOGGکے نام پر پیٹنٹ دے دیا ہے۔

 روزنامہ اسٹار  نے خبر دی ہے کہ   ترک ادارہ برائے سائینسی تحقیق  و ٹیکنالوجی  سے وابستہ خلائی ٹیکنالوجی انسٹیٹیوٹ  کی طرف سے تیارکردہ  ملک کے پہلے مواصلاتی سیارے RASAT  کے خلائی مدار میں نو سال مکمل ہو چکے ہیں۔ اس سیارے سے حاصل شدہ مناظر،تصاویر،نقشہ سازی،زرعی،ماحولیاتی اور شہری منصوبہ بندی  کے شعبوں میں استعمال ہو رہی ہیں۔

 روزنامہ وطن کا لکھنا ہے کہ فرانسیسی لیگ  میں شامل اولمپک لیوں نے ترک کھلاڑی جنگ اوزکچار سے معاہدہ  کیا ہے  جو کہ 5 سال کے لیے اس کلب  میں کھیلیں گے۔


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں