اخبارات کی جھلکیاں

12.08.20

1471546
اخبارات کی جھلکیاں

 روزنامہ صباح کے مطابق، صدر رجب طیب ایردوان کی جرمن چانسلر انگیلا مرکل کی درخواست پر یونان سے جاری تناو میں کمی کی کوششیں ایتھنز اور قاہرہ کے درمیان طے حالیہ معاہدے کے باعث  ناکام ثابت ہو رہی ہیں۔  صدر ایردوان نے  اس سلسلے میں جرمن چانسلر سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا جس میں صدر نے بحیرہ روم کے وسائل توانائی کی منصفانہ تقسیم کے موضوع پر  بحیرہ روم کے  تمام ہمسایہ ممالک کا اجلاس طلب کرنے کی تجویز پیش کی ۔

 روزنامہ خبر ترک کا لکھنا ہے کہ  وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے   مشرقی بحیرہ روم میں  ترکی کی نیک نیتی کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے کہ  یونان نے بعض وقتی اقدامات ضرور کیے مگر حالیہ صورت حال کے پیش نظر ہمیں مجبورا اپنی بحریہ کو علاقے میں روانہ کرنا پڑا، ہم مشرقی بحیرہ روم  اور  شمالی قبرص کے تمام جائز حقوق کا تحفظ کریں گے لیکن ہماری نیک نیتی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے اور یہاں اگر کوئی قصور وار ہے تو وہ یونان ہے ۔

 ترکی نے تمام ضروری اقدامات کر رکھے ہیں:وزیر دفاع   یہ سرخی روزنامہ حریت نے لگاتےہوئے لکھا ہے کہ وزیر دفاع خلوصی آقار نے کہا  کہ ترکی شمالی قبرص سمیت اپنے تمام سمندروں کے حقوق و مفادات کا تحفظ کرنے میں بااختیار ہے،مشرقی بحیرہ روم میں شمالی قبرص کو شامل کیے بغیر ہم کسی  منصوبے کی تکمیل نامکمل سمجھتے ہیں،انہوں نے مزید بتایا کہ اوروچ ریئس سیسمیک جہاز کی حفاظت ترک بحریہ کی ذمے داری ہے۔

 روزنامہ ینی شفق نے خبر دی ہے کہ  مشرقی بحیرہ روم  کے حقوق کے تحفظ کی حمایت میں پاکستانی عوام بھی شامل ہو گئے ہیں۔ پاکستان میں انگریزی زبان میں ایک ہیش ٹیگ "turkey in not alone" پر لاکھوں پاکستانیوں نے ایک بار پھر ترکی سے یک جہتی اور  اپنی محبت کا اظہار کیا ہے ۔

 روزنامہ اسٹار  کے مطابق ، ترک وزارت خارجہ نے سو سال بعد سیور معاہدے پر دوبارہ بحث چھیڑنے پرآرمینیا کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ اپنے بیان میں اس نے کہا  ہے کہ  وقت آگیا ہے کہ آرمینی  قوم پرست سیاست دان اپنی شر انگیز پالیسیاں ترک کرتے  ہوئے تدبراورعقل سے کام لیں۔ اپنی عوام کی بنیادی ضرورت پوری کرنے میں ناکام آرمینی انتظامیہ 100 سال بعد  ایک ایسے معاہدے کا سہارا لے رہی ہے جسے ترکی نے   مسترد کر دیا تھا۔

 

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں