ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 29.07.2020

ترک ذرائع ابلاغ

1463891
ترکی کے اخبارات  سے جھلکیاں - 29.07.2020

آج کے ترکی کے اہم اخبارات  کی اہم خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ خبر ترک : "صدر ایردوان: ہم اپنے اور اپنے دوستوں کے لئے جدو جہد  کرتے رہیں گے"

صدر رجب طیب ایردوان  نے کہا کہ انہوں نے شام میں مظلوم عوام کی فریاد  پرخاموش نہیں رہے ہیں اور لیبیا میں  بھی اس ملک کی جائز حکومت کی اپیل کا  مثبت جواب دیا ہے اور اب  وہ آذربائیجان کی اپنی سرزمین کے دفاع کی بھی اسی طریقے  سے حمایت اور پشت پناہی کو جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ، "ہمیں اپنے اور اپنے دوستوں کے لئے جو بھی جدوجہد  کرنی پڑی اس میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے۔

 

***روزنامہ اسٹار: "قابض آرمینیا کی حمایت کرنے والی فورسز کے لئے ایک پیغام"

ترکی اور آذربائیجان  کی بڑے پیمانے پر مشترکہ فوجی مشقوں سے متعلق  خبروں کو آذربائیجان کی میڈیا نے  بڑے پیمانے پر کوریج کی ہے۔ مشقوں کے ذریعے   قابض افواج کوخصوصی پیغام دیا گیا ہے۔پیغام میں کہا گیا ہے کہ  ترکی  آرمینیاکے خلاف  منعقدہ مشترکہ مشقوں کی نوعیت کی حمایت کرتا ہے اور آذربائیجان  کا مکمل ساتھ دیتا رہے گا۔ اس مشق کو "باکو اور انقرہ "کے فوجی اتحاد کی جانب نہایت ہی اہم قدم قرار  دیا جا رہا ہے۔  

 

***روزنامہ  ینی شفق : "ترک ڈرون یوروپی یونین کی فوج میں استعمال کیے جائیں گے"

ریموٹ سینسنگ ٹیکنالوجی کے میدان میں ڈرون تیار کرنے والی مقامی دفاعی صنعت کی کمپنی  آسووا ، اب چینی مسلح افواج کے بعد یورپی یونین کے رکن یونانی فوج میں شامل ہونے کی تیاری کر رہی ہے۔ ترک کمپنی کےساتھ طے کردہ  معاہدے کے ذریعے  ترکی کے تیار کردہ 50 ڈرون  یونان کے حوالے کیے جائیں گے۔

 

***روزنامہ صباح: " اوروچ ریس  سیسمیک بحری جہاز بحیرہ روم میں خدمات انجام دینے کے لیے تیار "

مشرقی بحیرہ روم میں زلزلے سے متعلق تحقیقی سرگرمیوں کرنے والا اوروچ ریئس  بحری جہاز بحیرہ روم میں 2 ہفتوں کے انتظار کے بعد انطالیہ  بندرگاہ  میں لنگر انداز ہے۔ یہ بحری جہاز ، جو اس سے پہلے بحیرہ اسود اور مارمریس میں سیسمیک  تحقیقاتی امور سرانجام دے رہا تھا اب کچھ عرصے سے  بحیرہ روم میں فرائض سرانجام دے رہا ہے  ۔

 

***روزنامہ حریت: "ترکی کے 100 مقبول ترین ذائقے"

دنیا کے لذیذ ترین کھانوں  کو ایک جگہ جمع کرنے والی  روایتی  ویب سائٹ   Taste Atlas کے اراکین نے  ترکی کے  ایک سو بہترین کھانوں کو  اس ویب سائٹ میں جگہ دی ہے۔  اس ویب سائٹ  میں کھانوں کی ترتیب دن بدن بدلتی رہتی ہے ، اس میں عثمانی محل میں تیار کردہ کھانوں  سے لے کر  گلی محلوں اور عام گھروں میں تیار کردہ  روایتی کھانوں  کو شامل کیاگیا  ہے۔یہ فہرست ترکی کے کھانے میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لئے ایک مفید گائیڈ کی حیثیت رکھتی ہے۔



متعللقہ خبریں