ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں ۔ 21.07.20

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں ۔ 21.07.20

1458967
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں ۔ 21.07.20

*** روزنامہ خبر ترک: "صدر ایردوان کی طرف سے قبرص کے بارے میں پیغام"  کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے کل قبرص آپریشن کی 46 ویں سالانہ یاد کے موقع پر جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ قبرصی ترکوں کی پُر عزم جدوجہد میں ترکی ہمیشہ ان کے ساتھ رہا ہے اور 46 سال قبل کی طرح آج بھی قبرصی ترکوں کے امن، استحکام  اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جزیرے میں منصفانہ اور پائیدار حل صرف قبرصی ترکوں کی مساوی حیثیت کو قبول کرنے سے ہی ممکن ہے۔

 

*** روزنامہ صباح: "حفتر کو فراہم کی جانے والی امداد اور تعاون کا فوری طور پر خاتمہ ضروری ہے" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ وزیر دفاع حلوصی آقار کی دعوت پر لیبیا کے وزیر داخلہ فتحی باش آغا اور مالٹا کے وزیر برائے قومی سلامتی و امور داخلہ بائرن کیمیلری کی شرکت سے سہ فریقی کانفرنس کی گئی۔اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں آقار نے کہا ہے کہ "لیبیا میں قابض خلیفہ حفتر ملکی امن و امان اور زمینی سالمیت کے لئے خطرہ ہے اور اسے فراہم کی جانے والی امداد اور تعاون کا فوری طور پر منقطع ہونا ضروری ہے۔

 

*** روزنامہ وطن: " پیک جان کا پاکستان کے جنرل سائبر ٹریڈ وفد پروگرام سے خطاب" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ  وزیر تجارت رخسار پیک جان نے کہا ہے کہ پاکستان دوست اور برادر ملک ہونے سے بڑھ کر ترکی کا نہایت اہم تجارتی ساجھے دار ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان 850 ملین ڈالر کا تجارتی حجم دونوں میں سے کسی کی بھی حقیقی صلاحیت کا عکاس نہیں ہے۔ اس حجم کو جلد از جلد ایک بلین ڈالر سے اوپر جانا چاہیے"۔

 

*** روزنامہ حریت :" بحرِ اسود میں ڈرلنگ شروع کر دی گئی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز نے کہا ہے کہ فاتح ڈرلنگ بحری جہاز نے بحرِ اسود میں پہلی ڈرلنگ کو تونا۔1 کے مقام سے شروع کر دی گئی ہے۔ ٹویٹر سے جاری کئے گئے پیغام میں بحرِ اسود میں جاری پیٹرول اور گیس کی تلاش کے بارے میں کہا گیا ہے کہ " اگر موجود ہے تو ہم اسے ڈھونڈ نکالیں گے"۔

 

*** روزنامہ ینی شفق: "غیر منقول کی فروخت میں 32 فیصد اضافہ" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ 2020 کے پہلے نصف میں ترکی بھر میں مکانات کی فروخت میں گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 32 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ملک بھر میں سال کے پہلے نصف میں 5 لاکھ 81 ہزار 798 مکانات فروخت کئے گئے۔ اس دورانیے میں سب سے زیادہ مکانات استنبول میں فروخت کئے گئے۔



متعللقہ خبریں