ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

10.07.2020

1452631
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ خبر ترک ’’عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر برائے یورپ کی جانب سے ترکی کو خراجِ تحسین‘‘

عالمی ادارہ صحت کے یورپ کے ڈائریکٹر ہینز کلیگ  نے دورہ انقرہ کے دوران اپنے بیانات میں کہا ہے کہ  ترکی نے کورونا وائرس کے ٹیسٹ، علاج معالجے میں تمام تر مہاجرین اور پناہ گزینوں کو بھی شامل کرتے ہوئے اپنے انسانی پہلو اور روح کی عکاسی کی ہے ۔  ترک عوام نے  اس سے بھی آگے جاتے ہوئے 135 ممالک کو طبی سازو سامان کی امداد  بھی بہم پہنچائی ہے۔

روزنامہ وطن ’’معیشت کی بحالی کے اشارے ‘‘

جمہوریہ ترکی کے سنٹرل بینک نے ٹیلی کانفرس  اجلاس کا اہتمام کیا۔ اجلاس میں عام وبا کے کے دور میں ترکی کی اقتصادی کارکردگی  اور توقعات پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ ملکی معیشت کی بحالی کے اشارے ملنے لگے ہیں، برآمدات میں توقع سے بھی کہیں زیادہ طاقتور طریقے سے  تیزی آنے کا مشاہدہ ہوا ہے،   دیگر ممالک کے مقابلے  میں ترکی کے  مضبوط حفظانِ صحت نظام  کی بدولت عام وبا  کے ملکی معیشت پر منفی اثرات محدود سطح تک رہے ہیں۔

روزنامہ ینی شفق ’’شجر کاری میں ترکی عالمی سطح پر تیسرے نمبر پر‘‘

  ورلڈ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 30 برسوں میں  کرہ ارض میں جنگلات کے وجود میں گراوٹ آئی ہے تو  ترکی میں اضافے کا مشاہدہ ہوا ہے۔  بعض ممالک میں کمی یا پھر ایک ہی سطح پر رہنے والے جنگلات کی شرح  گزشتہ 25 برسوں میں  ترکی میں بلندی کی جانب گامزن ہے۔ ترکی  میں جنگلات کاوجود سال 199 میں ملکی رقبے کا 12.5 فیصد  تھا تو سال 2016 میں یہ شرح 15.4 فیصد تک بڑھ گیا ہے۔

روزنامہ سٹار’’شمالی قبرصی ترک جمہوریہ: بھاری اسلحہ کے مورچے فی الفور ہٹا دیے جائیں‘‘

متحدہ امریکہ کے قبرصی یونانی انتطامیہ کو بین الاقوامی عسکری تربیتی پروگرام  میں شامل کرنے کے اعلان کے بعد قبرصی یونانی انتظامیہ نے یشل ارماک سرحدی چوکی میں دو عدد  پورٹیبل  بھاری اسلحہ کے مورچے بنانے شروع کر دیے ہیں۔ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیر ِ خارجہ قدرت اوزیر سائے  نے ان مورچوں کو فوری طور  پر ہٹانے کے  لیے اقوام متحدہ  کو خط بھیجا ہے۔ ان حرکات کو ایک دھکمی تصور کرنے   کا ذکر کیے جانے والے خط میں علاقے میں مقیم شہریو ں کی زندگیوں کے لیے بھی خطرہ ہونے  پر زور دیا گیا ہے۔

روزنامہ حریت ’’یورپ کے بہترین دس شہروں  کا انتخاب، ترکی کا ایک شہر فہرست میں شامل‘‘

نیو یارک   میں شائع ہونے والے ٹریول لیثرر  جریدے  نے ہر برس سیاحوں، مصنفین اور ماہرین  پر مشتمل جیوری   کی ارائے کو مد ِ نظر رکھتے ہوئے بہترین ایوارڈز  کا اعلان کیا ہے۔  اس دوران یورپ کے 15 بہترین شہر سامنے آئے ہیں۔ 88.14 پوائنٹس کے ساتھ استنبول دوسرے نمبر پر رہا ہے۔

 



متعللقہ خبریں