ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 09.07.20

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 09.07.20

1451980
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 09.07.20

*** روزنامہ خبر ترک: "وزیر خارجہ چاوش اولو کی برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کے ساتھ ملاقات" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کل برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے چاوش اولو نے کہا ہے کہ برطانیہ میں ملاقاتوں اور مذاکرات میں لیبیا کے موضوع پر بات چیت کی گئی۔ انہوں نے کہا ہے کہ برطانیہ کے خیال میں بھی اور ہمارے خیال میں بھی بحران کا بہترین بلکہ یوں کہیں کہ واحد حل سیاسی حل ہے۔

 

*** روزنامہ صباح: "قالن کی طرف سے لیبیا کے بارے میں بیان" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے کہا ہے کہ ترکی لیبیا کی مشروع طرابلس حکومت کے ساتھ اب کے بعد بھی تعاون کرنا جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ترکی نے لیبیا کی جائز حکومت کی طلب پر ماہِ دسمبر میں اس ملک کے ساتھ عسکری تعاون اور سلامتی کا سمجھوتہ کیا۔ اس سمجھوتے کی رُو سے ہم اقوام متحدہ کی تسلیم کردہ حکومت کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ اب اس بات کو سب تسلیم کر رہے ہیں کہ ترکی کی مداخلت سے لیبیا کی جھڑپوں میں توازن پیدا ہوا ہے۔

 

*** روزنامہ وطن: " کھارا اسماعیل اولو کی اویزوف کے ساتھ ملاقات" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ وزیر رسل و رسائل و انفراسٹرکچر عادل کھارا اسماعیل اولو نے کل ترکمانستان کی کابینہ کے نائب سربراہ بائرام اویزوف کے ساتھ ویڈیو کانفرنس ملاقات کی۔ مذاکرات میں زمینی راستوں، ریلوے، بحری راستوں اور سوِل ایوی ایشن کے شعبوں میں باہمی تعلقات پر بات چیت کی گئی۔ اس کے علاوہ کووِڈ۔19 کے بعد معمولاتِ زندگی کی بحالی پر رسل و رسائل کے موجودہ باہمی تعلقات میں مزید تقویت کے لئے اٹھائے جا سکنے والے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

 

*** روزنامہ حریت: "ٹرکش کارگو کے مارکیٹ حصص میں اضافہ" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ ٹرکش ائیر لائنز کے ڈائریکٹر جنرل بلال ایکشی نے کہا ہے کہ ماہِ جون میں ٹرکش کارگو کے عالمی مارکیٹ حصص 5 فیصد تک پہنچ گئے ہیں۔ ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں ایکشی نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے مسافر طیاروں کے ساتھ کارگو فلیٹ کی مدد کی اور فضاء میں موجود ہر 20 کارگو میں سے ایک کی ترسیل ہم نے کی ہے۔

 

*** روزنامہ اسٹار: " قومی ٹیم 3 ستمبر کو سیواس میں کھیلے گی" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ ترکی کی قومی ٹیم UEFA نیشنز لیگ کا پہلا میچ ہنگری کے ساتھ 3 ستمبر کو سیواس میں کھیلے گی۔



متعللقہ خبریں