ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 07.07.20

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 07.07.20

1450476
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 07.07.20

*** روزنامہ صباح: چاوش اولو کی طرف سے امریکہ کو سخت پیغام" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے یورپی یونین کے ہائی کمشنر جوزف بوریل کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں امریکہ کو سخت تنبیہہ کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ "امریکہ نے ترکی کے خلاف اضافی فیصلے کئے تو ہم اس کا جواب دینے پر مجبور ہو جائیں گے اور یہ چیز حل میں کوئی کردار ادا نہیں کر سکے گی"۔

 

*** روزنامہ وطن : " ترکی نے تباہی کے سامنے بند باندھ دیا، پیرس کی انقرہ پر الزام تراشیوں کی وجہ" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ برطانوی روزنامے فنانشئیل ٹائمز نے کہا ہے کہ لیبیا کے مشرق میں موجود غیر مشروع مسلح فورسز کے لیڈر خلیفہ حفتر اب فرانس کے لئے بوجھ بن گئے ہیں۔ پیرس کے انقرہ پر الزام تراشیاں کرنے کی وجہ بھی حفتر پر بھروسہ کر کے کی گئی غلطی کو ڈھانپنا ہے۔

 

*** روزنامہ حریت: " جرمنی سے ترکی کے بارے میں بیان، پابندیاں جلد ہی اٹھا لی جائیں گی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ جرمنی کے امور سیاحت کے ذمہ دار تھامس باریا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کووِڈ۔19 کی وجہ سے ترکی کے لئے سیاحتی پابندیوں کو مختصر وقت میں ہٹا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ حالات بہتر رہے کہ گذشتہ ہفتے بہتر تھے  تو ہم نسبتاً تیزی سے ترکی کے لئے پابندیوں کے خاتمے کی تیاریاں کر سکتے ہیں۔

 

*** " ترکی کے فرنیچر سیکٹر نے ہدف بڑھا دئیے" یہ سرخی ہے روزنامہ اسٹار کی۔ اخبار لکھتا ہے کہ ترکی کی فرنیچر صنعتکار ایسوسی ایشن کے سربراہ مصطفیٰ بال جی نے کہا ہے کہ فرنیچر کی برآمد کے لئے ہمارے نئے اہداف میں امریکہ اور برّاعظم امریکہ کے دیگر ممالک شامل ہیں۔ بال جی نے کہا ہے کہ خاص طور پر فرنیچر کے ڈیزائن اور معیار کے اعتبار سے ترکی ایک پُر صلاحیت ملک ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ گذشتہ سال ہم نے امریکہ کو تقریباً 200 ملین ڈالر کی برآمدات کیں جنہیں ہم رواں سال میں ایک بلین ڈالر تک بڑھانے کا ہدف رکھتے ہیں۔

 

*** اور اب باری ہے روزنامہ ینی شفق کی ۔ اخبار " خلاء سے انقرہ کی تصویر" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ امریکی خلائی ادارے ناسا نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے اتاری گئی انقرہ کی تصویر کو اپنے سوشل میڈیا پیج انسٹا گرام سے شئیر کیا ہے۔ ناسا نے تصویر کو " انقرہ، ترکی کا دل، رات کی تاریکی اور خلاء میں ایک جگمگاتا ستارہ" کے نوٹ کے ساتھ شئیر کیا ہے۔ تصویر کو ایک ملین سے زیادہ دفعہ لائیک کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں