ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 06.07.2020

ترک ذرائع ابلاغ

1449827
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 06.07.2020

 

***روزنامہ وطن "صدر ایردوان: ہم اپنے حقوق چھیننا بھی جانتے ہیں "

صدر رجب طیب ایردوان نے ترکی کے 26 مختلف شہروں میں  52 نئے پن بجلی گھروں کی افتتاحی تقریب سے  خطاب کرتے ہوئے  یورپی یونین (EU) کے  ترکی سے  متعلق رویے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  یورپی یونین  میں  شفافیت  کا پرچار کرنے والے  ترکی سے متعلق دوہرے رویے  کو اپنائے ہوئے ہیں لیکن میں ان سب پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم اپنے حقوق حاصل کرنا جانتے ہیں۔

 

***روزنامہ صباح:  "چاوش اولو : ہم کامیاب ترین ممالک میں سے ایک ہیں "

کورونا وائرس وبا کے بارے میں ، وزیر خارجہ میولو چاوش اولو  نے  کہا ، " اٹھائے گئے اقدامات کی بدولت کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہم کامیاب ترین ممالک میں سے ایک ہیں۔ ہم دنیا میں صحت کا بہترین نظام اور انفراسٹرکچر رکھنے والے ممالک میں سے ایک ہیں۔"

 

***روزنامہ اسٹار "ترکی سب کے لیے ایک مثالی ملک ہے "

وزیر ثقافت وسیاحت مہمت نوری ایرسوئے  نے سیف ٹورزم سرٹیفیکیشن پروگرام کے حوالے سے کہا ہے کہ  ، "ہم نے تصدیق نامے کے پروگرام  کے تحت  ترکی میں قیام پذیر غیر ملکی سفیروں  اور  صحافیوں کو ہر چیز ان کے روبرو پیش کی ہے۔ انہوں نے ذاتی طور پر اس پروگرام کے بارے  کہا ہے کہ  'ایک بہت ہی کامیاب پروگرام ہے،  انہوں نے  اس پورے نظام کی تفصیلات کا تما م پہلووں سے جائزہ لیا اور  اپنے اپنے ملک میں اسے فروغ  دینے کے لیے تعاون کی درخواست کی ہے۔  

 

***روزنامہ حریت نے "تیرتیں بیرک اناطولیہ ،  ترکی کو سمندری قوت بنانے میں  مددگار ہوگا"

وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفی ورانک  نے کہا ہے کہ   ترک مسلح افواج کی بیرون ملک فوجی کارروائیوں اور انسانی امدادی سرگرمیوں میں،  ہم اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ اس سمندری بیرک میں بڑی تعداد میں بڑے  پیمانے پر فوجی سازو سامان  رکھا جائے گا تاکہ ضرورت کے وقت  سمندری کاروائی کی جاسکے اور انسانی زندگیوں کا بچایا  جاسکے۔

 

***روزنامہ  ینی شفق:  "ترک سائنس دانوں کی عظیم  کامیابی"

ایلاضی   میں  فرات یونیورسٹی کے محققین نے نئی قسم کے کورونا وائرس جو   کہ بالوں  سے 750 گنا چھوٹا ہے اوراس کا تجزیہ  ایٹمی قوت مائیکروسکوپ  ذریعے مڈل ایسٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی  کے ایک سائنسدان نے کیا ہےکے بعد  اس نئی تحقیقات سے  کانٹے دار گیند کی شکل میں موجود یہ  کورونا وائرس  کے بارے میں جاننے میں مزید مدد ملے گی۔



متعللقہ خبریں