ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 02.07.20

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 02.07.20

1447519
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 02.07.20

*** روزنامہ صباح : "آستانہ مذاکرات کے بعد ترکی، روس اور ایران کی طرف سے مشترکہ اعلامیہ" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ کل ترکی۔روس۔ایران سہ فریقی ویڈیو کانفرنس سربراہی اجلاس کے بعد صدور نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا۔ اعلامیے میں شام کی زمینی سالمیت پر زور دیا گیا اور کہا گیا ہے کہ ادلب سمجھوتے کو عملی شکل دی جائے گی اور فائر بندی کو یقینی بنایا جائے گا۔

 

*** روز نامہ خبر ترک: " جنوب مشرقی یورپ تعاون مرحلے کی 2020۔2021 ٹرم چئیر مین شپ ترکی کے پاس" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی نے ایک سال کے لئے جنوب مشرقی یورپ تعاون مرحلے GDAU کی 2020۔2021 پر مشتمل ایک سالہ ٹرم چئیر مین شپ کا اختیار سنبھال لیا ہے۔ وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ " ترکی ٹرم چئیرمین شپ کے فرائض کو  GDAU کے بنیادی اصولوں یعنی "علاقے میں ذمہ دارانہ کردار" اور "جامعیت" کے دائرہ کار میں سرانجام دے گا۔

 

*** روزنامہ وطن: " یورپی یونین کی طرف سے سیاحتی پابندیوں پر ہمیں مایوسی ہوئی ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزارت خارجہ کے ترجمان حامی آق سوئے نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی طرف سے سیاحتی پابندیوں کے خاتمے کی فہرست میں ترکی کو شامل نہ کئے جانے پر ہمیں مایوسی ہوئی ہے۔ ہم اس غلطی کی فوری تصحیح کے منتظر ہیں۔

 

*** روزنامہ اسٹار نے " ہم ترک کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کرنا جاری رکھیں گے" کی سرخی لگائی ہے۔ اخبار لکھتا ہے کہ امریکہ کی وزارت دفاع پینٹاگون نے ایف۔35 طیاروں کے بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مشترکہ لڑاکا طیارے ایف۔35 کے بعض حصوں کے لئے ہم 2022 تک ترک کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کرنا جاری رکھیں گے۔

 

*** روزنامہ حریت: "یوکرائنی سیاح تعطیلات کے لئے ترکی پہنچ گئے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی اور یوکرائن کے درمیان کووِڈ۔19 کی وجہ سے بند پروازوں کے دوبارہ آغاز کے بعد 189 سیاحوں کے ساتھ یوکرائن سے پہلا طیارہ کل انطالیہ ائیر پورٹ پر اترا۔ وباء کی وجہ سے ائیر پورٹ پر سخت حفاظتی تدابیر اختیار کی گئی تھیں۔ سیاحوں نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ترکی سے بہت اداس ہو گئے تھے۔ مرحبا ترکی۔



متعللقہ خبریں