اخبارات کی جھلکیاں

24.06.20

1442183
اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ ینی شفق کے مطابق، وزارت خارجہ کے ترجمان حامی اکسوئے نے فرانس کے صدر امانویل ماکروں کے لیبیا سے متعلق بیان کہ جس میں انہوں نے کہا کہ  لیبیا میں ترکی کی مداخلت ایک خطرناک کھیل ہے کے بارے میں جوابا کہا کہ اس قسم کے بیانات  ہوش مندی کے غماز نہیں ہو سکتے ۔

روزنامہ صباح کا لکھنا ہے کہ  جرمن چانسل انگیلا مرکل کی طرف سے ترکی کی سیاحت کو محدود کرنے کے فیصلے کے بر خلاف ایک سیاح کی طرح ترکی آنے والے جرمن اخبار بلڈ کے نمائندے نے اپنی تحریر میں  ترکی کی کورونا کے خلاف اختیار کردہ تدابیر کا برملا اظہار کیا اور کہا کہ انطالیہ کا ہوائی اڈہ برلن کے ہوائے اڈے سے کہیں زیادہ بہتر ہے اور یہاں ہر کوئی ماسک پہنتا ہے۔

 روزنامہ حریت نے خبر دی ہے کہ   ترک دفاعی صنعت کے صدر پروفیسر ڈاکٹر اسماعیل دیمیر نے بتایا کہ کورونا کے باوجود ترکی  جلد ہی مواصلاتی کمپنی کا قیام عمل میں لا رہا ہے جس کے نتیجے میں امید ہے کہ ہم سن 2025 تک مایکرو مواصلاتی سیارہ خلا میں بھیج دیں گے۔

روزنامہ اسٹار کے مطابق،سمندری سلامتی کے مرکزی کمان دفتر کو  نیٹو  میں  ترکی کے دوسرے اور نیتو کے 26 ویں  بہترین عالمی فوجی اڈے کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے۔

روزنامہ وطن کا لکھنا ہے کہ انڈونیشیا کے وزیر رہائشی امور باسوکی خادمولجونو نے کہا ہے کہ  ترکی اگر چاہے تو  وہ ایشیائی بازار میں شامل ہونے کے لیے انڈونیشیا کو بطور اپنا مرکز بنا سکتا ہے۔

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں